شہیدسیف الدین کے اہلِ خاندان مرکزی حکومت ایک کروڑ کا معاوضہ دے:ویلفیر پارٹی

0
Post Ad
بیدر:ویلفیر پارٹی کرناٹک کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین نے آج بیدر پہنچ کر شہید سیف الدین کے اہل خاندان سے ملاقات کی،سیف الدین جن کو RPFکے پولیس کانسٹیبل چیتن سنگھ نے جئے پور ممبئی ایکسپریس ٹرین میں درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ملاقات کے دوران اہلِ خاندان کو پرسہ دیتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے ملنے والے معاوضے اور دیگر قانونی کاروایوں سے متعلق گفتگو کی،ساتھ ہی اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والے معاوضہ کو دلوانے اوور دیگر قانونی کاروایوں میں ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا،اس کام کے لئے ویلفیر پارٹی بیدر ضلع کے صدر انجینئیرمبشر شنڈے کی نگرانی میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی جو قانونی کاروایوں میں امداد فراہم کرے گی۔
شہید سیف الدین کے اہلِ خاندان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اڈوکیٹ طاہر حُسین نے کہا کہ سیف الدین اس ملک میں دن بہ دن بڑھ رہی نفرت کی سیاست کا شکار ہوئے ہیں،سیف الدین کے بھائی نے بتایا کہ سیف الدین کو ان کا نام اور مذہب پوچھ کر مارا گیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس ملک میں نفرت عام شہریوں کے علاوہ عوام کی حفاظ کرنے والے پولیس محکمہ میں بھی پھیل گئی ہے جو کہ اس ملک کے لئے ایک خطرے کی گھنٹی ہے،اُنہوں نے کہا کہ اس نفرت کے بڑھنے میں اس ملک کے وزیر عظم کی خاموشی کا بڑا دخل ہے،بڑے بڑے حادثہ ہونے پر بھی ہمارے وزیر عظم کچھ نہیں بولتے اور خاموش رہتے ہیں جس کے نتیجے میں فرقہ مرستوں اور دنگائیوں کے حوصلہ بڑھ رہے ہیں۔
طاہر حُسین نے اس بات پر شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیدر ضلع کے ایک شہری کے ساتھ اتنا بڑا حادثہ ہوتا ہے لیکن یہاں کے رکنِ پارلیمان بھگونت کھوبا جو کہ مرکزی وزیر بھی ہیں،ابھی تک سیف الدین کے گھر پر نہیں آئے اور نہ ہی کوئی بیان دیا ہے۔اور نہ ہی مرکزی حکومت نے ابھی تک سیف الدین کے اہلِ خاندان کو کوئی معاوضہ کا اعلان کیا ہے،یہ قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت سیف الدین کے اہلِ خاندان کو ایک کروڑ روپئے کا معاوضہ دے،ساتھ ہی ریاستی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ جو 10لاکھ کی رقم دینے کاصرف اعلان ہوا ہے ابھی تک چیک ان کے خاندان کو نہیں پہنچا ہے، اس کو بڑھا کر 25لاکھ روپئے کیا جائے اور اس معاوضہ کی رقم کو جلد از جلد اہلِ خاندان تک پہنچایا جائے۔شہید سیف الدین کے اہلِ خاندان سے ملاقات کے اس وفد میں ریاستی صدر کے ساتھ،بیدر ضلع کے صدر انجینئیر مبشر شنڈے،ابراہیم اور دیگر پارٹی کے اراکین شامل رہے۔
میڈیا انچارج
مورخہ:10 اگست2023
بنگلور
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!