ممتاز صنعت کار عامر پاشاہ اور جناب محمد داؤدکے مکانات پر وزراء ایشور کھنڈرے اور رحیم خان کی آمد

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر ضلع کے دوریاستی وزراء وزیر جنگلا ت، ماحولیات اور ضلع انچارج وزیرمسٹرایشور کھنڈرے، وزیر بلدی نظم ونسق اور حج جناب رحیم خان نے نوجوان اور معروف صنعت کار جناب محمدعامرپاشاہ کی رہائش گاہ موقوعہ شمسیہ کالونی بیدر پر عید کی شام”عید ملنے“ پہنچے۔جہاں جناب عامرپاشاہ اور جناب محمد داؤد سابق کونسلر نے دونوں ریاستی وزراء ایشورکھنڈرے اور رحیم خان کی شالپوشی کی۔چیرمین جناب محمد غوث، کانگریس کے دیگر مسلم وغیرمسلم قائدین کے علاوہ کنڑاکٹر مڑیوالپا بھالکی، اورجناب محمد بشارت علی پارٹنر انمول گروپ اورعامرپاشاہ کے والد محترم محمد اقبال صاحب کشنوری بھی موجودتھے۔ جناب عامرپاشاہ نے دونوں ریاستی وزراء کی آمد پرشیر خرمہ اور دیگر لوازمات سے ان کی خاطر تواضع کرنے کے بعدان کی اس آمد پر اُن کاشکریہ اداکیا۔بعد ازاں جناب محمد داؤ دسابق کونسلر کے مکان پر بھی دونوں وزراء عیدملنے حاضرہوئے۔ واضح رہے کہ محمد داؤد کی والدہ اسی محلہ کی کونسلر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!