جامع مسجد بسوا کلیان کے مسجد درشن میں بیدر ضلعی انچارج ایشور کھنڈرے کا دورہ
بسوا کلیان: (نامہ نگار) انتطامیہ کمیٹی,جامع مسجد بسوا کلیان اور جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان کے مشترکہ پروگرام سے مسجد درشن پروگرام،منعقد ہوا ملت اسلامیہ کے معزز حضرات نےدرجنوں وطنی بھائیوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور شیرخورمہ اور کھجور سے ضیافت کیئے اور مسجد کے اندرونی حصہ کے علاوہ جہاں پر امام صاحب نماز پڑھاتے ہیں مشاہدہ کرایا گیا۔ شہر بسوا کلیان کے ٹیچرس،سياسی ،سماجی اور کاروباری وطنی بھائیوں نے شرکت کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عید الفطر کی مبارکباد پیش کیے ۔اس موقع پر خصوصی طور پر شری ایشور کھنڈرے، بیدر ضلعی انچارج وزیر نے بھی پہونچ کر مشاہدہ کیئے اور انتطامیہ کمیٹی جامع مسجد بسوا کلیان کی طرف سے کنڑ زبان میں ترجمہ قرآن تحفتاً پیش کیے ۔ایشور کھنڈرے جی نے کہا کہ رمضان المبارک کےعید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کہا کہ عید سے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے کا ماحول بنتا ہےاور ہندو،مسلم،سکھ،عیسائی اور دیگر مذاہب کے ساتھ گلے ملنا اور مبارکباد دیتے ہوئے ماحول ہوتا ہے۔ اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد مشتاق احمد بھوسگے، شیخ یونس مولوی صاحب، میر احمد علی منشی،حافظ میر فرخندہ علی،مجاہد پاشا کے علاوہ اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان ، محمّد نعیم الدین،ذوالفقار احمداور دیگر معزز حضرات انور بھوسگے، مرزا انور بیگ، شیخ کرّاراور عرفات احمد موجود تھے۔