ادارہئ ادبِ اسلامی بنگلورو کا عید ملن، اعزازی جلسہ،ا جرائے کتاب و کل ہندمشاعرہ

0
Post Ad

 ادارہئ ادبِ اسلامی بنگلورو کے زیر اہتمام مورخہ 28/ اپریل 2024/ بمقام بفٹ ہال، دارالسلام، کوئنس روڈ بنگلورو، عید ملن، اعزازی جلسہ، اجرائے کتاب و کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا۔دوپہر 3-30بجے پہلی نشست میں جلسہئ عید ملن،اعزازی نشست اور کولار کی شاعرہ محترمہ ریشماں طلعت شبنم کی کتاب ”گردِسفر“ کا بنگلورو میں اجراء عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر کرناٹک اردو اکادمی کی نو منتخب کمیٹی کے عہدیداران کا استقبال کیا جائے گا۔ ایک سماجی کارکن اور اردو ادب کے ایک خدمات گار کو اعزاز دیاجائے گا۔دوسری نشست فوراً بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگی جو کل ہندمشاعرہ پر مشتمل ہوگی جس میں ملک کے منتخب شعراء اور مقامی شعراء اپنا کلام سنائیں گے۔انشاء اللہ بہت جلد دیگر تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ لہٰذا ادب نواز حضرات نوٹ کرلیں۔صدر، نائبِ صدور،سکریٹری، و دیگر اراکین ادارہئ ادبِ اسلامی بنگلورو

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!