خواتین وطالبات کے لئے قرآن مجید پر غور وتدبر اور انطباق سے متعلق سہ روزہ سرٹیفکیشن کورس کا اہتمام

0
Post Ad

انسٹی ٹیوٹ آف ٹریننگ فار قرآنک ایپلیکیشنز (اتقان) کی جانب سے قرآن مجید سے رہنمائی حاصل کرنے کیسلسلہ میں خواتین وطالبات کے خصوصی کورسس کا اہتمام کیا گیا۔ ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل کورس کا اہتمام اس غرض کیلئے کیا گیا تھا کہ آنے والے بابرکت مہینے میں قرآن مجید سے بامعنی تعلق قائم رہے۔اس سہ روزہ کورس میں قرآنی آیات پر غور وخوص کرنے اور ان پر عمل کرنیکے سلسلہ میں منتخب آیات کی روشنی میں ورکشاپس کا نظم کیا گیا۔ رائچور اور مانوی مقامات پر ہوئے اس کورس سے تقریباً۱۵۰خواتین وطالبات نے استفادہ کیا۔
سہ روزہ کورس میں سورہ آل عمران‘سورہ الحدید اور سورہ فاطر کی منتخب آیات پر پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعہ تفہیم کا اہتمام کیا گیا۔ ہر دن تفہیم کے علاوہ شرکاء کو عملی مشق کرانے کے سلسلہ میں منتخب آیات پر مشتمل اسائنمنٹس تفویض کئے گئے۔
اتقان کے ڈائریکٹر محمد عبد اللہ جاوید صاحب نے قرآن مجید پر غور وتدبر کے سلسلہ میں دلائل کے ذریعہ وضاحت کی کہ یہ ساری کائنات‘ خدا کی اس کتاب کا عملی نمونہ بنی ہوئی ہے۔ قرآنی تدبر سے مراد یہی ہے کہ ہمارا دہرا تعلق قائم رہے‘ ایک قرآن مجید سے اور دوسرا اس کائنات سے۔ قرآنی تعلیمات ہمارے کائنات سے تعلق کو صحیح معنی اورسمت عطاکرتی ہیں۔ قرآن پڑھیں تو اللہ کی باتیں معلوم ہوتی ہیں اور کائنات کا چپہ چپہ دیکھنے سے اللہ تعالیٰ کی کہی ہوئی باتوں کی فطری انداز سے تصدیق ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ جہاں تک قرآنی تعلیمات پر عمل کا تعلق ہے‘ اس سیمراد یہ کہ جیسی یہ پوری کائنات‘ اللہ کے دین کے مطابق عمل کررہی ہے(دیکھئے سورہ النحل آیت ۵۲)‘ ویسے ہی انسان کو اپنے پیدا کرنے والے خالق و مالک کی بات مان‘ کر اسکی مرضی کے مطابق زندگی گزارنی چاہئے۔
کورس کے اختتام پر رائچور میں محمد عاصم الدین اختر صاحب‘ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند رائچور اور مانوی میں امیر مقامی عبد الکریم خان صاحب نے شرکاء کو اسناد سے نوازا اور میں بطور نصیحت قرآن مجید سے سیکھے ہوئے دروس کے مطابق انفرادی واجتماعی زندگی گزارنے کی تلقین کی۔آخر میں شرکاء نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کورس کو بڑا مفید بتایا اور دیئے گئے رہنمایانہ خطوط کے مطابق قرآن مجید پر غور وفکر اور عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کے عز م کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!