وجے سنگھ سابق ایم ایل سی کا دورہ اسکول بھو سگا تعلقہ بسوا کلیان

0
Post Ad

بسواکلیان: شری وجئے سنگھ سابق ایم ایل سی نے بسواکلیان کے بھوسگا گاؤں میں سرکاری پرائمری اسکولوں کا دورہ کیا اور تعلیمی معیار کا معائنہ کیا۔ اساتذہ کو آگاہ کیا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں اس کے علاؤہ حکومت کی مختلف اسکیمات سے طلبہ کو فائدہ اٹھانے توجہ دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کی ترقی میں گرام پنچایت کا کردار اہم ہے ۔ گرام پنچایت کو ملنے والے فنڈز کا مناسب استعمال کرتے ہوئے گاؤں کی ترقی کے لیے کام کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو متنبہ کیا کہ اگر کہیں ناقص کام پایا گیا تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر آنند پاٹل، اوم پرکاش پاٹل، سنتوش ، دیویداسا گاڑو ڈاکر، شرنو الگوڈ، میگناتھ، دشرتھ چامے، امیر صاحب ، ظفر صاحب ، شیواجی و دیگر کانگریس لیڈران موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!