وزیر پربھو چوہان نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور اپنے اسمبلی حلقہ کے لئے زائد فنڈجاری کرنے نمائندگی کی

0
Post Ad

بیدر۔ 18/جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) محکمہ حیوانات کے وزیر پربھو بی۔ چوہان نے پیر کو بنگلورو میں ریاست کے وزیر اعلی بسواراج بومائی سے ملاقات کی اور اوراد (بی) اسمبلی حلقہ میں شدید بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر تبادلہ خیال کیا۔بیدر ضلع میں کچھ دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ اورا داور کمال نگر تعلقہ میں شدید بارش ہوئی، کئی سڑکوں، پلوں، ڈیموں کو نقصان پہنچا اور بارش کا پانی زرعی زمینوں میں داخل ہوا اور فصلوں کا نقصان ہواہے۔سویابین اور بوئی گئی دیگر فصلیں تباہ ہونے سے کسانوں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔ سینکڑوں مکانات منہدم ہونے سے عوام کافی پریشان ہیں۔ وزیر نے حلقے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ دو افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔بیدر ضلع کے اورا داور کمال نگر دونوں تعلقوں کو فوری طور پر سیلاب زدہ علاقے قرار دیاجائے اور ہنگامی امداد کے لیے ضروری فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی گئی۔ وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اس پر مثبت جواب دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!