تاریخی مقامات دیکھ کرآئندہ خود بھی تاریخ بنانے کاجذبہ اپنے اندر پیدا ہونا چاہیے -ذکریٰ گرلز پی یوکالج بسواکلیان کی طالبات سے مصنف محمدیوسف رحیم بیدری کاخطاب

0
Post Ad

بیدر۔ 28/ڈسمبر (پریس نوٹ) جناب محمدنعیم الدین چابکسوار اڈمنسٹریٹر ذکریٰ پی یوکالج بسواکلیان کی اطلاع کے مطابق آج 28/ڈسمبر کو بسواکلیان سے 80کیلومیٹر دور واقع تاریخی شہر اور ضلع بیدرکے صدر مقام محمد آباد بیدرشریف کاتاریخی مطالعہ کرنے کے لئے ذکریٰ کالج کی طالبات بیدر تشریف لائیں۔ بیدر کے تاریخی مدرسہ محمودگاوان ؒ میں مصنف، ادیب اور شاعر جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے بیدر کی تاریخ سے متعلق سوالات کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ انسانوں کوعبرت دلاتی ہے اور دوسری جانب ان میں آگے بڑھ کر خودبھی تاریخ بنانے کاحوصلہ پیدا کرتی ہے۔
بیدر کے اس تاریخی مدرسہ محمودگاوان کی تعمیر1458؁ء میں شروع ہوئی اور 1481؁ء کو اس کی تعمیر اختتام کوپہنچی۔ اس مدرسہ کی خوبی یہ ہے کہ یہ ایک سہ منزلہ عمارت ہے ایسی عمارت پورے عالم میں نہیں ہے۔یہاں 52سے زائد ممالک کے طلبہ دنیوی تعلیم حاصل کرنے کے لئے آیاکرتے تھے۔ اسی طرح بیدر کا تاریخی قلعہ جس کو قلعہ ارک کانام دیاگیاہے، اس قلعہ کے اطراف تین خندقیں کھدی ہوئی ہیں۔ یہ منظر دیکھنے والے کو دیدنی لگتاہے۔ سولہ ستون کی مسجد کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ تاریخی جامع مسجد تھی۔ ایک اور روایت میں اس کو خواتین (ملکہ، اورشہزادیوں کے نماز پڑھنے کی) کی مسجد قرار دیاگیاہے۔ رنگین محل، چینی محل دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ موصوف نے اس بات کی طرف توجہ دِلائی کہ طالبات کے اس تاریخی مطالعہ کرتے ہوئے تاریخی مقامات کے انتظامات میں جو کچھ کمی یاکجی انہیں نظر آئے اس کی شکایت وہ واپس جاکر اپنے تحصیلدار سے کرسکتی ہیں۔ کوئی مطالبہ ہوتو اس مطالبہ کو بھی رکھناچاہیے۔ حکومت اس مطالبہ کی تکمیل کی پابند ہوگی۔ جناب بیدر ی نے طالبات کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ انسان خاک سے بنایاگیاہے۔ اسلئے اس میں خاکساری ہو۔ زمین پر بیٹھ کر سماعت کرنے والے اور کھڑے ہوکر سماعت کرنیو الوں میں بہت فرق ہوتاہے۔ زمین پر بیٹھ جانے والے زمین سے جڑے رہتے ہیں۔ اور جو کھڑے ہوکر سماعت کرتے ہیں وہ توتماشائی ہوتے ہیں انہیں کسی بھی چیز سے زیادہ تعلق نہیں ہوتا۔سن لیا اور چلے گئے۔ اس موقع پر ذکریٰ کالج کے اڈمنسٹریٹر نعیم الدین چابکسوار کے علاوہ،جناب حافظ سید کلیم اللہ پرنسپل، جناب عبدالقادر لیکچرر، محترمہ شکیلا فہیم کرافٹ ٹیچراور طالبات کی انچارج محترمہ وسیم سلطانہ موجودتھیں۔ آخر میں اڈمنسٹریٹرمحمد نعیم الدین چابکسوارنے مصنف، ادیب اور شاعر جناب محمدیوسف رحیم بیدری، طالبات اور لیکچررس کا شکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!