ویرشیو سماج کلبرگی کے زیراہتمام شادیوں کا ریاستی سماویش 8/جنوری کو

0
Post Ad

بیدر۔ 28/ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری۹ ضلع ویر شیو سماج کلبرگی (گلبرگہ) کی جانب سے آج بیدر کے ایک خانگی ہوٹل میں پریس کانفرنس طلب کرکے بتایاگیاکہ ویرشیولنگایت سماج میں شامل تمام ذاتوں کا ایک ریاستی سطح کاعظیم الشان ”دلہا۔ دلہن سماویش“ 8/جنوری اتوار کی صبح 10بجے تا شام6بجے، ویرشیو کلیان منٹپ کلبرگی میں رکھاگیاہے۔ جس میں ویرشیوسماج کی مختلف ذاتیں جیسے جنگم، پنجم سالی، دیکشا، آدی بنجگ، بڑنگار، ریڈی، شیوسمپیگا، نیکار، کمبار، ہٹگار، گانیگرو، سجن گاڑینگ، کری کل گانیگ، کورووینا شٹی، ہوگار، کڈا وکلیگااور دیگر حصہ لیں گے۔ایسے افراد جو دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں ان کو موقع رہے گا۔ یہ بات ارون کمارپاٹل چیرمین ضلع ویرشیوسماج کلبرگی نے بتائی۔ اور کہاکہ اس کی داخلہ فیس 1000روپئے رکھی گئی ہے۔ جس کاافتتاح ڈاکٹر داکشینی ایس اپپے، کریں گی۔ ابھینو سدھا لنگ شیواچاریہ کٹی منی کی سرپرستی میں یہ تقریب عمل میں آئے گی۔ بیدر، رائچور، کپل، بیلگام،ہبلی، ویجاپور سے دلہن۔ دولہا کی شرکت ہوگی۔ اس موقع پر بسواگیری بیدر کی اکااناپورنا تائی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے سماج میں لومیریج کی وجہ سے بہت سی طلاقیں ہورہی ہیں۔ بلکہ طلاقوں میں اضافہ ہواہے۔ اس سماویش میں طلاق شدہ، اور بیوہ کی بھی شادی مبینہ طورپر ہوگی۔ سماویش میں اس کے لئے موقع رہے گا۔ممتاز صنعت کار جناب بی جی شیٹکار نے بھی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لنگایت سماج میں بہت ساری ذاتیں ہیں ان کے درمیان شادیاں ہوں گی اور یہ کام خالص سماج کی مدد کے لئے کیاجارہاہے۔ بہت سارے افراد اس تقریب میں شریک ہوں گے لیکن وہاں دولہا۔ دولہن کو ہی اجازت ہوگی۔کھانا اور رہائش مفت ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں ارون پاٹل نے بتایاکہ 400افراد ابھی تک رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ یکم جنوری تک رجسٹریشن کرانے کاموقع رہے گا۔ اپنی تصویر اور بائیوڈاٹا کے ساتھ9916326736 اور 9686156333 پررجوع کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!