آئندہ الیکشن میں عوام میں تقسیم کرنے کے لئے غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ اشیاء کو ضبط کرکے ایف آئی آر درج

0
Post Ad

بیدر۔19/ مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق منان سیٹھ کی عارضی منزل میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی ساڑیاں، چوڑیاں اور دیگر اشیاء ضبط کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔18/ مارچ کو کمرشل ٹیکس آفیسر بیدر نے میرے دفتر آکر اطلاع دی کہ راجہ باغ (بیدر) میں آئندہ انتخابات سے قبل منان سیٹھ کی عارضی منزل میں ساڑیاں، چوڑیاں اور دیگر اشیاء کی غیر قانونی طور پر جمع ہیں۔ 17 مارچ کو جس کی ضبطی کا پنچنامہ تیار کیاگیاتھا۔ ایسا لگتا ہے کہ اسے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بیدرنے بیدر نگر پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی کو ہدایت کی کہ وہ منان سیٹھ ولد عبدالعزیز عارضی منزل بیدر کے خلاف مکمل تحقیقات کریں اور قانونی کارروائی کریں۔یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!