بیدر ضلع کے انڑدورمیں 85 اجتماعی شادیاں

0
Post Ad

بیدر۔ 3/جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے انڑدور دیہات میں 85اجتماعی شادیوں کااہتمام کیاگیا۔ ذرائع کے بموجب بودھ بیڑا کوسماجی تعلیمی اور ثقافتی ٹرسٹ، مانو بندھتوا ویدیکے کرناٹک، راشٹر سیوا دل، اور گینان مارگ ملٹی پرپوز سوسائٹی بیدر کے اشتراک سے اتوار کو بودھ، بسوا، امبیڈکر کے یوم پیدائش پر اجتماعی شادیوں کانظم کیاگیا۔ جس سے رکن اسمبلی بیدر جنوب بنڈپاقاسم پور نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انڑدو ر ویشالی نگر کے بھنتے دھمانند تھیرو، کے ایس ڈی ایس ایس ریاستی تنظیمی سنچالک ماروتی بودھے، شاہین ادارہ جات کے چیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر، فرنانڈیز ہپل گاؤں، پون گونلی کر، سندیپ کانٹے، گوتم متنگی کر، امرالاپور، رتن دیپ کستورے، کلپنا گورنالکر، مہیش گورنالکر موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع مذکورہ تنظیموں کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!