سابق ایم ایل اے ملیکارجن کھوبا نے اپنی رہائش گاہ پر ”پریس ڈے“کا اہتمام کیا، صحافیوں کوتہنیت پیش کی

0
Post Ad

بسواکلیان:(نعیم الدین چابکسوار)سابق ایم ایل اے ملیکارجن ایس کھوبا نے کہا کہ صحافی معاشرے کی خوشحالی کے لیے دن رات کام کرتے ہیں اور سماجی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سرکاری اسکیمات کو عوام تک پہنچانا اور عوام کے مطالبات کو انتظامیہ, و حکومت کے ذمےدار افراد تک پہنچانا ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ”یوم صحافت“کے حوالے سے جمع ہونے والے صحافیوں کو اعزازسے نوازا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت کے جذبے سے کام کرنے والے صحافیوں کے ساتھ تعاون کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بسواکلیان میں ”پتریکا بھون“ کی تعمیر بہت ضروری ہے، جس وقت میں ایم ایل اے تھا، تب میں نے ”پتریکابھون“کے تعمیر کی درخواست دی تھی۔ ایسے موقع پر ہم نے گرانٹ بھی دی لیکن انہوں نے کہا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کام نہیں ہو سکا۔ صحافیوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے مقامی رکن اسمبلی سے گزشتہ ماہ صحافیوں کے ”پتریکابھون“ کیلئے جگہ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہیں حکومت کرنے کا اچھا وقت اور موقع ملا ہے۔ ایم ایل اے نے مطالبہ کیا کہ شہر میں صحافیوں کے لیے پریس ہاؤس اور اس کے لئے جگہ جلد از جلد الاٹ کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کا ساتھ دیں گے۔اس موقع پر بسوراج کھوبا بھوسگا، سابق میونسپل کونسلر خیام الدین، گرام پنچایت چیرمین دھنو بھوسگا، وشال کے علاوہ صحافیوں کی اسوسی ایشن کے تعلقہ صدر کلیان راؤ مدراگاؤں کر، سینئر صحافی مانیک بھورے، پردیپ ویساجی، شیو پتر پاٹل، راجیندر گوکھلے، ویرشٹی ملشٹی، ڈی کے پرہلاد، نعیم الدین چابکسوار، دھنراج راجولے، اور قطب الدین، ذاکر احمد،سعود انوروسیم اکرم,موجود تھے۔ صحافیوں کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!