آدرش گرام سمیتی یالور کی تحصیلدار کو یادداشت پیش

0
Post Ad

بیدر۔ 14/مارچ۔جماعت اسلامی ہند کرناٹکا اپنے میقاتی منصوبہ میں 10مقامات کو مثالی بستی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ان بستیوں میں بنیادی حقوق اور سہولتوں کی فراہمی،سرکاری اسکیموں سے استفادہ،پینے کے پانی کا نظم،تعلیم،شناختی کارڈ،طبی امدادسینٹرکا قیام،صفائی ستھرائی کا اہتمام،راستوں اور سڑک کی تعمیر،شجرکاری،روزگارکی فراہمی،اچھی فصل اور پانی کی فراہمی،پرامن ماحول بنائے رکھنے کے لئے سدبھاؤنا منچ کا قیام،جوا،لاٹری،سود اور نشہ سے پاک ماحول اور حقوق و فرائض اور انصاف کمیٹی کا قیام کی کوشش۔یالوار ضلع کلبرگی،تعلقہ جیورگی کا ایک گاؤں ہے جو منتخب بستیوں میں شمار ہے،اس کی کل آبادی سات ہزار ہے،ہندو مسلمان اور دیگر اقوام کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔جماعت اسلامی ہند کی ایک شاخ بھی یہاں قائم ہے۔ڈسمبر 2021 میں شہر کے تمام طبقات کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنام آدرش گرام سمیتی تشکیل دی گئی۔اس کے صدر جناب ابراہیم پٹیل،کارگزار صدر شری ملپا اور سیکریٹری عبدالعزیز کو مقرر کیاگیا،پندرہ افراد پر مشتمل مجلس عاملہ کا انتخاب عمل میں آیا۔مقاصد کے حصول کے لئے سمیتی متحرک ہے۔اس عرصے میں،جانوروں کے لئے پینے کے پانی کا نظم ہوا،گاوں کو جوڑنے والی سڑکوں کا نظم ہوا،اسکول کے لئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہوئی۔شدید بارش کی وجہ سے نقصان فصل کا معاوضہ ادا کرنے پر سرکاری افسران کے ساتھ کامیاب نمائندگی ہوئی۔جیورگی تعلقہ میں پینے کا پانی،فصل اور جانوروں کے لئے چارے کا بڑا مسئلہ ہے،آج سے 30سال قبل ملاباد یات نیراوری کا فیصلہ ہوا تھاکہ اس علاقے کے لئے پانی جمع کرنے کا نظم ہو تاکہ اس کے ذریعے 50دیہاتوں کے ایک لاکھ یکڑ زمین پر دو مرتبہ فصل لیا جاسکے اور دیگر مسائل کو بھی حل کر سکیں۔تب سے لیکر اب تک ہر سال بجٹ میں رقم رکھی جاتی رہی،لیکن ایک روپئے کا کام نہ ہو سکا۔حکومت 2022_23کے بجٹ میں ملاباد یاتنیراوری ڈیام کی تعمیر کے لئے 330کروڈ روپئے مختص کرنے کے باوجود جاری نہ کرسکی۔آدرش گرام سمیتی یالور نے فیصلہ کیا کہ ملاباد یات نیراوری کے لئے پرامن دھرنا دیا جائے گا تاکہ اس علاقے کے کسان اور دیگر لوگوں کے مسائل کا حل ہو سکے۔13/دسمبر 2022 ہزاروں کسان ریالی کی شکل میں تحصیلدارآفیس پہنچ کرایک یاداشت پیش کرتے ہوئے دھرنا شروع کیا۔اس دوران جیورگی کے ایم ایل اے،حزب مخالف لیڈرس،کسان تنظیموں کے ذمہ داران،کلبرگی ضلع کی انچارج وزیر مرگیش نیرانی،حکومتی اداروں کے ذمہداران اور افسران آدرش گرام سمیتی کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے،دھرنا واپس لینے کی گزارش کی،لیکن سمیتی والوں نے دھرناواپس لینے سے صاف انکار کیا۔22جنوری 2023 کومعاون امیرحلقہ محمد یوسف کنی،ناظم علاقہ مولانا نجم الدین حسین عمری اور جناب محمد ضیاء اللہ صاحب جیورگی پہنچ کر جماعت کی تائید کا اعلان کرتے ہوئے،دھرنے کو پرامن بنائے رکھنے پر زور دیا۔دفتروزیر اعلیٰ اور وزیر (چھوٹی آب پاشی)شری کارجول کی گزارش پر آدرش گرام سمیتی کا وفد6/فروری 2023 بنگلور میں ذمہ داران سے ملاقات کیا،یہ وفد دفترحلقہ پہنچ کرمحترم امیر حلقہ ڈاکٹر سعد محمد بلگامی صاحب اور معاون امیر حلقہ سے ملاقات کر کے تفصیلات پیش کرتے ہوئے،ہر طرح کے تعاون کی گزارش کیا۔وفد میں ڈاکٹر مہیش راٹھوڈ،ابراہیم پٹیل موجود تھے۔
6/مارچ کو حکومت کرناٹکا نےcabinet میں فیصلہ کیاکہ ملا بادیات نیراوری جیورگی کے لئے بجٹ میں مختص رقم کو فی الفور 330 کروڑ روپئے جاری کئے جائیں اور آدرش گرام سمیتی سے گزارش کی جائے کہ ان کے مطالبات پورے ہو رہے ہیں لھذا 85 دنوں کا دھرنا ختم کریں۔11/مارچ کو مقامی تحصیلدار شری متی پی یس راجیشوری نے گورنمنٹ کے آرڈر آدرش گرام سمیتی کے ذمہ داروں کو تھما دیا۔ان شااللہ ملاباد یات نیراوری کے پروجیکٹ مکمل ہوتا ہے تو 72 دیہاتوں کے ہزاروں کسان کے ایک لاکھ یکڑزمین کی سینچائی،پینے کا پانی،جانوروں کے لئے چارہ اور دیگر مسائل حل ہوجائیں گے۔ آج جیورگی شہر اور تعلقہ کے 72دیہاتوں میں ایک جشن کا ماحول ہے،دیہاتوں کے لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے گاؤں میں آدرش گرام سمیتی قائم کیا جائے۔اس بات کی اطلاع جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!