247آشاکارکنان کوایشور کھنڈرے کی جانب سے 5لاکھ روپئے اعزازی رقم

0
Post Ad

بیدر۔ 24مئی (محمدیوسف رحیم بیدری)کورونا وارئیرس کی طرح کام کرنے والی آشاکارکنان کوحکومت کی طرف سے دی جانے والی اعزازی رقم پچھلے تین ماہ سے نہیں دی گئی۔جب یہ بات بھالکی کے رکن اسمبلی اور کے پی سی سی کارگذار صدر جناب ایشور کھنڈرے کو معلوم ہوئی تو انھوں نے اپنی جیب خاص سے فی کس 2ہزار روپئے کے حساب سے اپنے اسمبلی حلقہ بھالکی کی 247آشاکارکنان
کو 4لاکھ 94ہزار روپئے کی اعزازی رقم چیک کی شکل میں عطاکی۔ یہ رقم ان کے فرزند ساگر کھنڈرے کے ہاتھوں دی گئی۔کہاجاتاہے کہ ایشور کھنڈرے بنگلورمیں مقیم ہیں۔ اس موقع پر زوم پر خطاب کرتے ہوئے ایشور کھنڈرے نے بتایاکہ اپنی جان کی بازی لگاکر گاؤں گاؤں اور گھر گھر گھوم پھر کر، کوویڈ مریضوں، حاملہ عورتوں، بچوں کی جانکاری اکٹھا کرنے والی آشاورکر کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے“ ان کے اسی جذبہ کوسلام کرتے ہوئے انہیں چیک کی شکل میں فی کس-2 2ہزار روپئے رقم دی گئی ہے۔بھالکی کے رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے کے اس تعاون سے آشاکارکنان میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع جناب عظیم بادشاہ بھالکی نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!