نرنہ PHCکے لئے ایمبولنس کی ضرورت

0
Post Ad

بیدر۔ 28مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب عبدالقدیر لشکری کی اطلاع کے بموجب نرنہ PHCسنٹر کے لئے ایمبولنس کی سخت ضرورت ہے۔ نرنہ 10ہزار ووٹرس کا دیہی علاقہ ہے۔ جہاں تمام طبقات کے لوگ رہتے بستے ہیں۔ ہائی وے سے اندر ون واقع ہونے کی بناپر اس دیہات کی ترقی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ جبکہ یہاں کے لوگ محنتی، جفاکش اور میل جول رکھنے والے ہیں۔ آج جبکہ دھرم سنگھ فاؤنڈیشن اور دیگر لوگ کوویڈ کے مرض کو دیکھتے ہوئے ایمبولنس مفت سرویس کے لئے دے رہے ہیں۔ آج 28مئی کو کانگریسی قائد چندراسنگھ نے بھی منااکھیلی میں ایک ایمبولنس اپنی موجودگی میں دی ہے۔ ان جیسے افراد اور این جی اوز سے گذارش ہے کہ نرنہ دیہات کی طرف بھی دیکھاجائے۔ جہاں دہم جماعت تک طلبہ کی سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم ہوتی ہے۔ ایسے گاؤں میں ایمبولنس کی سخت ضرورت ہے۔ خود چندراسنگھ، یاان کے برادرنسبتی وجے سنگھ ایم ایل سی کو چاہیے کہ بیچ کے افراد کی باتوں میں نہ آتے ہوئے جہاں ضرورت ہے وہاں ایمبولنس دی جائے تو اس علاقے کے افراد یادرکھیں گے اور انتخابات میں ان عطیہ جات کا اثر بھی ممکن ہے۔ کانگریس کے ایک اور قائد اشوک کھینی ہیں۔ گاؤں کے لوگوں کو امید ہے چندراسنگھ نہ سہی اشوک کھینی نرنہ کی طرف توجہ دے سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!