یوتھ کانگریس نے محکمہ پولیس کے احترام میں پولیس ملازمین اور ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا

0
Post Ad

بیدر۔ 29مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) ڈاکٹر افروز جہاں ریاستی جنرل سکریڑی یوتھ کانگریس کرناٹک کی اطلاع کے بموجب کرناٹک پردیش یوتھ کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر رکشا رامیاء کی رہنمائی میں ”ہماری پولیس، ہمارافخر“ کے عنوان کے تحت لاک ڈاؤن اور کوویڈکی دوسری لہر میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران وملازمین کااحترام کرتے ہوئے ان کے لئے اپنی پارٹی کی جانب سے طعام کا اہتمام کیا۔ ساتھ ہی پینے کے لئے بوتلوں میں پانی پیش کیاگیا۔ ڈاکٹرافروز جہاں کی قیادت میں وومنس پولیس اسٹیشن بیدر، مارکیٹ پولیس اسٹیشن بیدراور شہر کے مختلف نکڑوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران اور ملازمین میں دوپہر کا کھاناتقسیم کیاگیا۔ اسی طرح شہر کے کئی ایک مقامات پر موجود ضرورت مندوں تک کھانا پہنچایاگیا۔ اس کے علاوہ نوآباد میں واقع خانہ بدوشوں میں بھی بڑے پیمانے پر غذائی پیاکٹ کی تقسیم عمل میں آئی خصوصاً چھوٹے بچوں نے ان غذائی پیاکٹ سے فائدہ اٹھایا۔لاک ڈاؤن کے دوران کئے جارہے اس کام میں یوتھ کانگریس کے جن عہدیدارنوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان میں عالی شان قادری ضلع نائب صدر، شیوناتھ اپادھیائے ضلع نائب صدر، اکرم قادری سٹی صدر، نجیب پٹیل بید رجنوب جنرل سکریڑی، اور تین ضلع جنرل سکریٹری طاہر انور، شیخ عتیق اور نورعالم شامل رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!