غیرقانونی لے آؤٹ کے خلاف نوٹس جاری کرنے کافیصلہ، کسی نئے لے آؤٹ کی منظوری نہیں ایم ایل سی اروندارلی کا BUDA اجلاس کے بعدبیان

0
Post Ad

بیدر۔ 17جون (محمدیوسف رحیم بیدری) لے آؤٹ کے تمام مطلوبہ دستاویز ات ہوں تب ہی لے آؤٹ کو Approval دیاجائے ورنہ نہیں۔ یہ مطالبہ ایم ایل سی اروندکمارارلی نے کیا۔ وہ آج 17/جون کو BUDAمیں منعقدہ اجلاس میں بات کررہے تھے۔ بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین بابووالی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں رکن قانون سازکونسل نے یہ کہہ کر نکتہ اٹھایاکہ پچھلی نشست میں اجلاس کاجو ایجنڈا تھا، اس کے کام کتنے ہوئے؟ پتہ چلاکہ پچھلے ایجنڈا پر کوئی کام نہیں ہواہے۔ کسی بھی اسکیم پر عمل در آمدنہیں ہوسکی ہے۔ تب سوال کیاگیاکہ جب ہم نے پرانے کام ہی نہیں کئے ہیں تو نئے کام کس طرح انجام دیں گے؟ کیاکام اس طرح کیاجاتاہے؟پھر یہ بات بھی سامنے آئی کہ لے آؤٹ میں جہاں کہیں گارڈن کے لئے کھلی اراضی چھوڑی جارہی ہے وہ اراضی کھلی نہ رہے بلکہ وہاں واکنگ ٹریک اور پودے وغیرہ لگائے جائیں۔ تحفظ اراضی کے لئے پرانے تمام لے آؤٹ میں درخت لگانے کافیصلہ کیاگیا۔ اس موقع پر MLCاروندکمارارلی نے صحافیوں کو بتایاکہ آج کی BUDAمیٹنگ میں کوئی نیافیصلہ نہیں لیاگیا۔ تمام کام آئندہ کے لئے اٹھاکر رکھے گئے ہیں۔ بوڈ ااجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بیدر میں جتنے ڈیولپرس کام کررہے ہیں وہ غیرقانونی ہیں، رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ نسرگا بھی رجسٹرڈ ڈیولپر نہیں ہے۔ کسی کی اراضی لے کر اس میں پلاٹنگ کرنا، ان ہی کے نام این اے کرنااور اس کوفروخت کرنے کاکام نسرگا کیاکرتاہے۔ ایسے ڈیولپرس کو اپنانام اراضی سے ہٹاناپڑے گا۔دوسری بات یہ کہ جہاں کہیں لے آؤٹ تعمیر ہورہاہے اس کی حصاربندی نہیں کی جاسکتی۔ یہ غیرقانو نی ہے۔ چاروں طرف سے لے آؤٹ کو کھلارکھنا قانون کے مطابق ہے۔ جناب ارلی نے یہ بھی بتایاکہ وزیراعلیٰ یڈیورپا کے نام پر لے آؤٹ بنانے کی اس سے قبل آئی تجویز کی میں اور رکن اسمبلی رحیم خان نے مخالفت کی تھی۔ لیکن پروسیڈنگ میں کہاگیاکہ تمام کے اتفاق سے وزیر اعلیٰ یڈیورپا کے نام لے آؤٹ بنانامنظور کیاگیاہے۔ جبکہ ایسانہیں ہواتھا۔ آج رکن اسمبلی رحیم خان نے بھی اپنااعتراض پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ یڈیورپا کے نام پر لے آؤٹ کی منظوری کو میں نے التواء میں رکھنے کے لئے کہاتھا۔ ایم ایل سی مسٹر اروندکمارارلی نے بتایاکہ غیرقانونی لے آؤٹ بنانے والوں کو آج نوٹس جاری کی گئی ہے اور کوئی نئے لے آؤٹ کا پرمیشن نہیں دیاگیا۔ آج کے اجلاس میں چیرمین بابووالی کے علاوہ ایم ایل اے رحیم خان، ایم ایل سی رگھوناتھ ملکاپورے، ایم ایل سی اروندکمارارلی، ڈی ایس پی کے ایم ستیش، محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ برقیات، محکمہ آبرسانی کے انجینئرس کے علاوہ بوڈا کمشنر ابھئے کماروغیرہ موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!