چھتیس گڑھ (رائے پور) کانگریس کنونشن میں اروندکمارارلی ایم ایل سی بید رنے کی شرکت

0
Post Ad

بیدر۔ 25/فروری (محمدیوسف رحیم بیدری)24تا26فروری چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ہورہے سہ روزہ”ہاتھ سے ہاتھ جوڑو“ کنونشن میں کانگریس کنونشن میں اروندارلی ایم ایل سی بید رنے شرکت کرتے ہوئے پارٹی سے اپنے بے لوث تعلق اور وفاداری کو ثابت کیا۔اس کنونشن کے دوسرے دن یعنی آج 25/فروری کو سابق وزیر نریندر سوامی، ایم ایل سی منجوناتھ بھنڈاری، سابق وزیر بھوپال راج کمار پاٹل، ایم ایل سی سلیم احمد، ایم ایل سی ہریش، ایم ایل سی اروندکمار ارلی اور سابق وزیر ونئے کمار سورکے نے نجی ملاقات میں ملکی خصوصاًریاست کرناٹک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال
پر بات چیت کی۔ اس موقع پر فوٹوسیشن بھی ہوا۔ اس بات کی اطلاع اروندکمارارلی کے ذرائع نے دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کنونشن کانگریس کے قومی صدرڈاکٹرملیکارجن کھرگے کی زیرصدارت منعقد ہواہے۔ آج 25/فروری کو کانگریس پارٹی کی جنرل سکریڑی پرینکا گاندھی نے بھی اس کنونشن میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!