ایس آئی او بگدل نے بسوں کی دستیابی کے لئے نمائندگی کی

0
Post Ad

بگدل۔ 2/ڈسمبر(محمدیوسف رحیم بیدری)عاکف الدین یونٹ سکریٹری ایس آئی او بگدل کے بموجب ایس آئی او بگدل یونٹ کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر بیدر،NEKRTC ڈویژن کنٹرولر اور ڈپو مینیجر بیدر سے ملاقات کی اور بسوں کی وقت پر عدم دستیابی سے اسکول اور کالج کے طلبہ و طالبات کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور اسکول / کالج وقت پر نہ پہنچنے سے تعلیمی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ وفد نے بالخصوص وضاحت کی کہ بگدل اور اسکے اطراف سے کئی طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن بس وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات خانگی گاڑیوں سے بیدر جارہے ہیں، اورمنااکھیلی سے بیدر سفر کرنے والے طلباء کے لئے موجودہ بسوں کی فریکوئینسی ناکافی ہے، ایسے میں طلباء تنظیم ایس آئی اوبگدل کا مطالبہ ہے کہ کم از کم 2 بسیں بگدل میں روکی جائیں تاکہ صبح سویرے طلباء کو آسانی ہو اور یہ بھی مطالبہ کیا کہ بسوں کو اپنے NEKRTC شیڈول پر باقاعدگی سے عمل کرنے کے احکامات جاری کیے جانے چاہیے۔وفد میں محمد عاکف الدین سکریٹری ایس آئی او بگدل کے علاوہ ، محمد سہیل منصوری،محمد تقی الدین اور محمد آصف شامل تھے۔ اس بات کی اطلاع بگدل ایس آئی او کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!