بگدل کی درگاہ میں ماہانہ حلقہ 7ستمبر کو

0
Post Ad

بیدر۔4ستمبر(محمدیوسف رحیم بیدری) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں ماہانہ حلقہ درس تصوف مورخہ 28 محرم الحرم7/ستمبربروز منگل صبح ٹھیک 11:00بجے تا قبل از وقت نماز عصر پیرطریقت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل انعقاد عمل میں آئیگا۔ حضرت درس تصوف دینگے اور خصوصی دعاء فرمائینگے۔جلسہ درس تصوف کی کاروائی کاآغاز قرات کلام پاک سے ہوگا۔ممتاز نعت خواں حمد، نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات کی روشنی میں مریدین و معتقدین کو حلقہ میں شرکت کے لئے ان شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ چہرے پر ماسک لازمی طور پر لگانا ہوگا۔ درگاہ شریف میں سینی ٹائزر رکھا ہوا ہے جس کے ذریعہ اپنے ہاتھ جراثیم سے پاک کرلیں۔ فاتحہ اور زیارت کرنے کے بعد فوراً واپس ہو جائیں تاکہ دوسروں کو زیارت کا موقع ملے۔ درگاہ شریف میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی چیز کو ہاتھ نہ لگائیں، اپنے ساتھ کوئی سامان نہ لائیں۔ 10سال سے کم عمرمعصوم بچوں اور 60 سال سے زائد عمر کے ضعیف العمر حضرات درگاہ تشریف نہ لائیں۔ جن حضرات کو کھانسی زکام، یا بخار ہو ان کا درگاہ شریف میں داخلہ منع ہے۔ زیارت کے لئے سماجی دوری کا خیال رکھیں۔رات میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان شرائط کی پابندی کے ساتھ حلقہ میں شرکت کیجاسکتی ہے۔اس بات کی اطلاع جناب محمد عبدالصمد منجووالا نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!