بسوا کلیان سے طلباء کا اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں داخلہ ملنے پر طلباء و سرپرستوں کو تہنیت

0
Post Ad

بسواکلیان: (نامہ نگار) ملک کے اعلی ترین تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا ہر طالب علم کی خواہش ہوتی ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس آئی او بسواکلیان یونٹ کی جانب سے بسواکلیان کے پی یو سی سال دوم کے طلبہ کے لئے آن لائن و آف لائن کوچنگ اہلیتی امتحان برائے داخلہ سینٹرل یونیورسٹی کے لئے دی گئی۔ جس میں 15 طلبہ مسلسل شریک رہے۔اس کے علاوہ ایس آئی او بسواکلیان کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ایک تعارفی لکچر بھی رکھا گیا تھا جس میں محمد مزمل قادری اورسینٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد کا تعارف وہاں کہ پی ایچ ڈی طالب علم محمد تاج الدین بابا نے طلبہ سے خطاب کیا۔
ا سطرح سے ایس آئی اوبسواکلیان، یسن خان فاؤنڈیشن اور طلباء کی انفرادی کوششوں سے بسواکلیان کے13طلباء کا داخلہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی(MANUU)حیدرآبادجبکہ 2طلباء اور 2طالبات کا داخلہ سینٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک میں ہوا۔
اس خوشی موقع پرتہنیتی تقریب ایس آئی او بسواکلیان یونٹ کی جانب سے منعقد ہوئی جس میں ان طلبہ اور ان کے والدین اور اساتذہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر اس کوچنگ کے لئے خدمات انجام دینے والے اساتذہ محمد احمد، الطاف امجد، غوث الدین، عبد الماجد خادم، میر مشتاق علی اور داخلہ کے لئے رہنمائی کرنے والے عبد الماجد منیار(استاد شعبہ تاریخ، سینٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک) محمد فہیم الدین صدر مقامی ایس آئی او بسواکلیان نے شکریہ ادا کیا۔
اس تہنیتی تقریب کے موقع پر عبدالکلیم عابد منصوری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان، ریاض پٹیل ضلعی صدر ایس آئی اوبیدر، محمد نواز احمدZACممبر ایس آئی او کرناٹک، ذوالفقار احمد، الطاف امجد کے علاؤہ دیگر لوگ موجود تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!