آٹھ سالہ ”طوبیٰ زینب“نے لاک ڈاؤن کے دوران 20ماہ میں کیا قرآن حفظ

1
Post Ad

بیدر۔ 31جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) کورونا وباء میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سارے اسکول اور مدارس بند تھے جس کے باعث ہونہار نسل کا کافی تعلیمی خسارہ ہوا۔بہت سارے بچوں نے ٹی وی موبائل و دیگر مشغولیات میں اپنے قیمتی اوقات کو ضائع کیا لیکن کچھ والدین نے ان اوقات کو غنیمت جانتے ہوئے اپنی اولاد کو صحیح رُخ پر گامزن کیا اور ان بچوں نے ان اوقات کا صحیح استعمال کیا۔ان ہی میں سے بسواکلیان ضلع بیدر کرناٹک کی ایک ہونہار کم عمر آٹھ سالہ لڑکی طوبیٰ زینب ہے جس نے اپنے والد محترم حافظ محمد عمران صاحب صدر جمعیت علماء بسواکلیان سے شرف تلمذ حاصل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران صرف بیس ماہ بارہ دن کے قلیل عرصہ میں معہ تجوید حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔اس بات کی اطلاع مولانا تصدق ندوی نے دی ہے اور کہاہے کہ طوبیٰ زینت کا یہ قابل ستائش اور عظیم کارنامہ ہے اور قرآن پاک کا زندہ و واضح معجزہ ہے کہ ایک آٹھ سالہ لڑکی نے اتنے کم عرصہ میں قرآن جیسی ضخیم و عظیم کتاب کو سینہ میں بسا لیا۔یہ کم سن لڑکی دیگر بچوں کے لئے مثال اور ملت اسلامیہ کے لئے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے،اس پرُمسرت موقع پر مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بید رنے حافظ محمدعمران صاحب اور انکی کم سن دختر حافظہ طوبیٰ زینب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے،اللہ تعالیٰ اس حافظہ کوتا حیات قرآن سینہ سے لگائے رکھنے اس پر عمل کرنے اس کو دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

1 تبصرہ
  1. Asiya کہتے ہیں

    Mashallah, congratulations cutie pie God bless you

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!