زندگی کی حقیقت ، یہ دنیا ایک دن چھوڑ کر جاناہے اور ہر چوتھی نسل کے بعد انسان کو بھلادیا جاتا ہے ،عید گاہ بسواکلیان میں نماز عید الفطر سے قبل مولانا نصیر الدین صاحب خطاب

0
Post Ad

بسواکلیان:( نامہ نگار )عید الفطر کے موقع پر عید گاہ بسوا کلیان میں عید الفطر کی نماز سے قبل مولانا نصیر الدین جناب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو یہ دنیا ایک دن چھوڑ کر جاناہے۔ دنیا میں ہر چوتھی نسل کے بعد انسان کو بھلا دیا جاتا ہے اور دنیا میں ہر مکان چوتھی نسل کے بعد بک جاتا ہے یہ بٹ جاتا ہے۔ یہی ذندگی کی حقیقت ہے مزید انہوں نے بحیثیت مسلم ہم پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بتایا اور انہونے عالمی و ملکی صورت حال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ اتحاد کے ساتھ زندگی گزاریں اور آج وقت کی اہم ضرورت بھی ہے اور ملت اسلامیہ معمولی معمولی باتوں کو لیکر،آپس میں ایک دوسرے جھگڑتے ہیں اس سے بچیں ،مزید انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت کا دعویٰ کرنے والے کو چاہیئے کہ اتحاد کا مظاہرہ کریں، عید گاہ بسوا کلیان میں حافظ میر فرخندہ علی صاحب خطیب و امام جامع مسجد بسواکلیان نے نماز پڑھائی،عیدین کا عربی خطبہ پڑھا اور دعا کیے اس موقع پر بسوا کلیان کے ہزاروں برادرانِ ملّت نے عید الفطر کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر امیر الدّین سیٹھ، مجاہد پاشاہ،چاند پاشاہ کباڑی، میر احمد علی منشی، یوسف الدّین صاحب، شیخ کرّار، سرکل انسپکٹر علی صاحب، غفور احمد، اسلم جناب صاحب،ربّانی باگ، حضور پاشاہ،انور بھوسگے کے علاوہ بلا مسلک ملت اسلامیہ کی کثیر تعداد نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے گلے ملتے رہے ،عید گاہ بسوا کلیان کے اطراف ٹرافیک انتظامات کو لیکر پولیس کا وسیع بندوبست بھی تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!