بھالکی کالج میں بی اے سال اول کے طلبہ کواستقبالیہ

0
Post Ad

بیدر۔ یکم ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) بھالکی کے سری چن بسویشور ڈگری کالج میں بی اے سال اول کے طلبہ کااستقبال کیاگیا۔ تفصیلات کے بموجب بی اے سال دوم اور سال سوم کے طلبہ کی جانب سے بی اے سال اول کے طلبہ کاگرمجوشی اور دوستانہ جذبہ کے ساتھ استقبال کیا۔پرنسپل پروفیسر یس یس دھننے کی زیرصدارت منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر چندرشیکھربرادار نے طلبہ کو بتایاکہ طلبہ اپنی قابلیتوں سے ناواقف ہوتے ہیں۔ ان قابلیتوں اور صلاحیتوں کو باہر نکال کر اپنے اور اپنے خاندان کے لئے ان صلاحیتوں کااستعمال کرنا چاہیے۔ اسی طرح مقابلہ جاتی امتحانات کوسامنے رکھ کر اپنامستقبل طئے کرنا چاہیے۔ ایس کے وائراگے فزیکل ڈائرکٹر اور عظیم الدین نے بھی خطاب کیا۔ طلبہ میں سے ابھیجیت اور پوجا نے اظہار خیال کرتے ہوئے نئے آنے والے طلبہ وطالبات سے اظہاریگانگت کرتے ہوئے اپنے تعاون دینے کاتیقن دیا۔ طالبہ ساوتری نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!