بی جے پی کی انتخابی مہم، مرکزی وزیر کی شمولیت

0
Post Ad

بیدر۔ 2ڈسمبر(محمدیوسف رحیم بیدری) ایم ایل سی انتخابات 10ڈسمبر کو ہونے جارہے ہیں۔ یکم ڈسمبر کو منااکھیلی کے آریہ سماج میدان میں بی جے پی کی جانب سے ایک انتخابی جلسہ کاانعقاد عمل میں آیا۔جس میں بیمل کھیڑا، منااکھیلی، نرنہ اور بگدل ضلع پنچایت سرکل کے گرام پنچایت اراکین نے شرکت کی۔ مرکزی وزیر اوربیدر کے رکن پارلیمان جناب بھگونت کھوبا نے بی جے پی کے ایم ایل سی امیدوار جناب پرکاش کھنڈرے کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے چیرمین KSIIDCB نے اپنے خطاب میں کہاکہ دیہی سطح پر ترقی کے لئے پرکاش کھنڈرے کو ووٹ دیاجائے۔ امیدوارپرکاش کھنڈرے نے اپنے لئے ووٹ طلب کئے اور گرام پنچایت اراکین سے کہاکہ ہماری حکومت اراکین گرام پنچایت کو ماہانہ 10ہزار روپئے جاری کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ میں اگر منتخب ہوتاہوں تو اس تجویز پر میری دستخط لازماً ہوگی۔ اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر شیوانند منٹھال کر، راجکمار پانچال صدر اوبی سی بی جے پی جنوب، عابدعلی حوالدار، راج ریڈی صدر بی جے پی اسمبلی حلقہ بیدر جنوب، موہن منااکھیلی اور دیگر موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!