قانون ساز کونسل انتخابات : ڈپٹی کمشنر بیدر نے پولنگ بوتھس کا دورہ کیا

0
Post Ad

بیدر۔ 10/ڈسمبر(محمدیوسف رحیم بیدری) سرکاری ذرائع کے بموجب آج 10ڈسمبر کو بیدر ضلع میں مقامی ادارہ جات کے تحت ایم ایل سی (قانون سازکونسل) کے انتخابات منعقد ہوئے۔ کئی ایک پولنگ بوتھس کا ضلع انتخابی افسر جناب رامچندرن آر ڈپٹی کمشنر بیدر نے دورہ کیا۔ بیدر میونسپل کونسل میں واقع بوتھ نمبر 1اور بیدر تعلقہ کے گادگی میں واقع بوتھ نمبر2کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے انتظامات کاجائزہ لیا۔ کوویڈ۔19کے پیش نظر پولنگ بوتھ پرٹمپریچر جانچ اور سینی ٹائزر کے انتظامات سے متعلق خصوصی طورپر معلومات حاصل کیں اورانھیں یقینی بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!