دیش پانڈے کے لیے سدگنگا سیوارتن ایوارڈ

0
Post Ad

بیدر۔21/جون(محمدیوسف رحیم بیدری) ضلع چوٹوکو ساہتیہ پریشد، داونگیرے اور اس کے ذیلی اداروں نے حال ہی میں داونگیرے کے ضلع گروبھون میں ایک میٹنگ کی۔اور ڈاکٹر شری شری شری شیوکمار سوامی جی کی 115 ویں تقریب کے موقع پر گرووندنا پروگرام اور ریاستی سطح پر اپنی سرگرمی انجام دینے والوں کے لیے ایوارڈز اور اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس فورم میں ضلع بیدر کے سینئر ادیب ڈاکٹر۔ ایم۔ جی دیشپانڈے کو ”سدگنگا سیوارتن ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ اس تعلق سے ضلع کی ادیب اور نامور شخصیات ہمشاکوی، ڈاکٹر رامچندرگناپور،جگدیوی تب شٹی، جگدیوی دبلگنڈے، اومکار اوپے، ڈاکٹر آنند راؤ سی، اروند کلکرنی، سادھنا رنجھولکر، رگھوشنکھ بھاتمبرہ، دیویندر کمار وللے پورے اور ڈاکٹر سنجیو کمارا اتیوال نے اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!