ہمناآباد میں یوگاڈے تقریب: راج شیکھرپاٹل، ڈاکٹر چندرشیکھر پاٹل ایم ایل سی اور ابھیشیک پاٹل کی شرکت

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 21/جون (محمدعبدالقدیر لشکری) آج 21/جون کو بین الاقوامی یوگاد ن کے پرمسرت موقع پر ہمناآباد میں بھی تعلقہ انتظامیہ اور محکمہ آیوش کے اشتراک سے 8واں بین الاقوامی یوگادن۔2022نہایت ہی جوش وخروش سے منایاگیا۔ اور قریب قریب ایک گھنٹہ تک یوگا کی مشق کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی جناب راج شیکھرپاٹل نے کہاکہ یوگا صحت مند زندگی کاضامن ہے۔ انٹرنیشنل یوگا ڈے کی میں تمام کومبارک باد پیش کرتاہوں۔ جناب عبدالقدیر لشکری کے مطابق اس موقع پر رکن قانون سازکونسل ڈاکٹر چندرشیکھرپاٹل،تعلقہ مجسٹریٹ اور تحصیلدا رڈاکٹر پردیپ کمار ہیرے مٹھ، موروگپا وستردتعلقہ پنچایت ای او، اور ڈاکٹر راجکمار بی پاٹل ضلع آیوش افسر بیدر کے علاوہ ڈاکٹر دیانند کارباری متنگی، ڈاکٹر زین العابدین گھوڑواڑی، ڈاکٹر چندرشیکھر املاپورے نرنہ، محترمہ ڈاکٹر خدیجہ بیگم بیمل کھیڑا، یووا قائد اور TAPCMSچیرمین ابھیشیک پاٹل اور دیگر قائدین موجودرہے۔ واضح رہے کہ انتہائی پرکشش شہ نشین بنایاگیاتھاجہاں سے طلبہ اور عوام کو یوگا کی مشقیں کرائی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!