صدر قاضی بیدر شریف ڈاکٹر سیّدحسام الدین عزیر قادری کو گلبرگہ شریف میں توصیفی سنداور تہنیت سے نواز اگیا

0
Post Ad

بیدر۔2/جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب ڈاکٹر الحاج سیّدحسام الدین عزیر قادری صدر قاضی دارالقضأت بیدر دینی،ملی،مذہبی،سماجی،شعبہئ صحت اورشعبہئ قضأت میں عمدہ خدمات انجام دینے کااعتراف کرتے ہوئے گلبرگہ شریف میں انہیں توصیفی سند سے نواز اگیا۔ تفصیلات کے بموجب نیا سویرا سنگٹھن کی جانب سے یکم جولائی بعدنمازجمعہ کنڑا بھون، نزد تمّاپوری چوک گلبرگہ میں بعنوان ”سروا دھرم سدبھاونا سمارمبھ“ایک عظیم الشان تقریب میں جناب ہواملیناتھ مہاراج نرگوڈی صدر جئے بھارت سیوا سمیتی، جناب بسواراج دیشمکھ صدر شر ی شرن بسویشورودھیاوردھک سنگھ گلبرگہ، ڈاکٹر مودین پٹیل صدر نیا سویرا سنگھٹن، سیّدرؤف قادری صدر آل انڈیا اُردو منچ کی موجودگی میں توصیفی سنداور مومنٹودیاگیا۔ شال و گلپوشی کرتے ہوئے علمائے دین مشائخین،دیگرمذہبی قائدین اور معززین کی موجودگی میں شاندار تہنیت پیش کی گئی۔ سیّدشاہ یداللہ حسینی نظام بابا جانشین سجادہ نشین بارگاہ روضہ خرد، سیّدابوتراب قادری سجادہ نشین بارگاہ ہلکٹہ شریف، ڈاکٹر قاضی حامد فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ، قاضی غلام غوث صدیقی صدر قاضی بلہاری، قاضی ذوالفقار صدیقی ایڈوکیٹ بورڈ قاضی ناندیڑ، قاضی سیّداطہرالدین صدر قاضی لاتور، جناب الیاس باغبان گلبرگہ، شاہ زین الدین کنج نشین المعروف بہ عارف بابا سجادہ نشین درگاہ حضرت زین الدین کنج نشین ؒ بیدر، سیّدمجاہد چشتی صدر قاضی برہانپور،امجدجاوید سابق صدر انجمن ترقی اُردو گلبرگہ،جناب کرشنا ریڈی لیڈر جنتا دل گلبرگہ،سیّد شاہ مصطفےٰ باباقادری سجادہ نشین بارگاہ ملکھیڑ گلبرگہ سہ نشین پر موجود تھے۔ ڈاکٹر عزیرقادری صدرقاضی محمد آباد بیدرشریف کو علماء ومشائخین، سجادگان و متولیان اور شعبہ ئ قضأت سے وابستہ نائبین قضأت نے مبارک باد پیش کی ہے۔اس بات کی اطلاع قاضی ئ بیدر کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!