بیدرکے پھل فروش ویکسین لینے کے لئے رضامند نہیں

0
Post Ad

بیدر۔ 27مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) آج صبح اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب بلدیہ بیدر کے افسران نے بلدیہ کمشنر رویندر انگڑی کی زیرقیادت بیدر شہر کے نئی کمان علاقے میں پہنچ کر ٹھیلہ بنڈی پر پھل فروخت کرنے والے نوجوانون کو ویکسین لینے کے لئے آمادہ کرناچاہا۔ تفصیلات کے بموجب بلدیہ کمشنر کی گاڑی جیسے ہی نظر آئی۔ بنڈیوں پرپھل فروخت کرنیو الے سارے نوجوان بھاگ کھڑے ہوئے۔ کوئی بھی بلدیاتی افسران کے ہاتھ نہیں آیا لیکن ایک شخص کوآخر کار پکڑ لیاگیا۔ اس شخص کاکہناتھاکہ میں ویکسین نہیں لوں گا۔مجھے ویکسین نہیں لیناہے۔ کافی ہجوم جمع ہوگیا۔ کمشنر بلدیہ کاکہناتھا کہ کوویڈکی مہاماری چل رہی ہے۔ تمام پھل فروشوں کو کوروناپرقابوپانے کے لئے حفظ ماتقدم کے طورپر ویکسین لیناہے۔ جس کے لئے عثمان گنج بیدر میں ایک سنٹر بنایاگیاہے۔ کمشنر بلدیہ سے کہاگیاکہ ہوسکتاہے ویکسین نہ لینے والا کمزور ہو، اس لئے منع کررہاہو۔ کمشنر بلدیہ نے جواب دیاکہ ہم تمام پھل فروشوں کو یہاں سے عثمان گنج سنٹر پر لے جائیں گے جہاں ڈاکٹر موجودہیں وہ ان کامعائنہ کریں گے۔ اگرکوئی مسئلہ ہوتو ان کو ویکسین نہیں دیاجائے گا۔ اس موقع پر پولیس کے جوان بھی نظر آئے۔ جبکہ بلدیہ کے دیگر افسران میں اے ای ای راج شیکھر مٹھ، جگناتھ پارشٹی، جے ای سمیع الدین خرم، محمد حفیظ سینٹری انسپکٹر، ناصر خان بل کلکٹر، اور دیگر اسٹاف موجودتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!