نرنہ گرام پنچایت صدر کے خلاف شکایت اور پی ڈی اوکے تبادلہ کامطالبہ

0
Post Ad

بیدر۔ 27مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) عبدالقدیر لشکری کی اطلاع کے بموجب نرنہ گرام پنچایت میں عوام کے منتخبہ نمائندوں کی ان دیکھی ہورہی ہے۔ ان کی بات کو سنا نہیں جاتاجس کے سبب ترقیاتی کام بند ہیں۔تفصیلات کے بموجب آج 27مئی کو ایک شکایتی مکتوب ای او تعلقہ پنچایت چٹگوپہ کے حوالے کی گئی ہے جس میں گرام پنچایت نرنہ کے چیرمین اور پی ڈی او دونوں کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے اور یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پی ڈی او کا فوری تبادلہ عمل میں آئے۔ نائب چیرمین اہیلیہ بائی کی قیادت میں جن14 منتخبہ اراکین پنچایت نے شکایتی عرضی پر دستخط کئے ہیں ان میں ستیش تیڑمنی،سنجیوکمار، عابدہ بی ولی پاشاہ چٹگوپہ،کاشماں لاڈے، محمد مستان بیوپاری، تیروپتی، ناگناتھ، لکشمن راؤ سالی نور، حسینہ بانو، گیتا منجوناتھ، پینٹا ریڈی، ملماں، حضرت بی، اور لکشمی بائی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!