نرنہ پی ایچ سی میں معذورین کے لئے ویکسین کاآغاز

0
Post Ad

بیدر۔ 27مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) نرنہ پرائمری ہیلتھ سنٹر(PHC)میں آج 27مئی سے معذورین کے لئے ویکسین دینے کاپروگرام شروع ہواہے۔ یہ بات پی ایچ سی کے ڈاکٹر حیدر نے بتائی۔ جب ان سے کہاگیاکہ گرام پنچایت کی جانب سے سارے دیہات میں اعلان ہواہے کہ 18سے 44سال کی عمر کے افراد آکر ویکسین لیں۔ تب ڈاکٹر حیدر نے کہاکہ حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق ہی کام کرناپڑتاہے فی الحال عوام کے لئے ویکسین نہیں دی جارہی ہے بلکہ18سے 44سال عمر کے معذورافراد کے لئے دی جارہی ہے۔ شام 3:45تک جملہ 20معذوروں کو ویکسین دی گئی ہے۔ جبکہ نرنہ میں جملہ 97معذورافراد رہتے ہیں۔ جن میں سے 50فیصد معذورین کاحال یہ ہے کہ وہ چل پھر نہیں سکتے۔ اس بات کی اطلاع عبدالقدیرلشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!