بیدر ضلع میں اب تک صرف 15.54٪ افراد کو ویکسین دیاگیا یہ بدقسمتی نہیں تو اور کیاہے؟:اروندکمارارلی

0
Post Ad

بیدر۔27مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر ضلع کی کل آبادی 17.03 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جس میں سے (12لاکھ، 25ہزار 347)1225347 افرادویکسین لینے کے اہل ہیں۔45سال سے اوپر والوں کی تعداد 431299 (4لاکھ 31ہزار 299) ہے۔جنہیں ویکسین دیناہے۔ 44-18سال عمر کے افراد ضلع میں 7لاکھ 94ہزار 48ہیں۔ ان (تمام) میں سے 1لاکھ 86ہزار 226افراد نے پہلاڈوز لیاہے۔ ابھی 2لاکھ 45ہزار 73افراد باتی ہیں۔ 54522افراد نے سکنڈ ڈوز لیا ہے۔ 1لاکھ 31ہزار 704افراد باقی ہیں۔ چونکہ ضلع میں 18-44سال عمر کے 7لاکھ 94ہزار 48افراد ہیں۔ آغاز میں 4253افراد نے ویکسین لیاہے۔ 7لاکھ 89ہزار 795افراد باقی ہیں۔ یہ باتیں جناب اروندکمارارلی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہی ہیں اور بتایاہے کہ حکومت کی
جانب سے 3لاکھ 25ہزار 60ڈوز ویکسین ضلع کوملی ہیں۔ ضلع میں جملہ 70ٹیکہ کاری مراکز ہیں۔ اور ایک مرکز میں روزانہ 150-200ویکسین دئے جانے کاانتظام ہوتاہے۔ گویا یہاں صرف 15.54%افراد ہی پہلاڈوز لے سکے ہیں۔ جبکہ 4.50%افراد دوسر اڈوز لے چکے ہیں۔ جب کہ خراب حالات کو دیکھتے ہوئے ویکسین میں تیز ی لانے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر اورمحکمہ صحت کے افراد چاہے جتنی کوشش کرلیں اگر وقت پر ویکسین نہیں ملے گاتو کیاکیاجاسکتاہے؟ ضلع انچارج وزیر کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت سے زیادہ تعداد میں ویکسین لاکر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ اس کام کو انجام دیں۔ کیونکہ ویکسین اموات کو روکنے کی اپنے اندر صلاحیت رکھتی ہے۔ بجائے اس کے ضلع میں تہنیت پیش کرنے کاڈرامہ کیاجارہاہے۔ دراصل حکومت اس معاملہ میں ناکام ہوچکی ہے۔ اور ڈرامہ کرتے ہوئے لوگوں کودھوکا دے رہی ہے۔ مثال کے طورپر ہمارے ضلع بیدر میں 26مارچ2021تا26اپریل 2021تک 1لاکھ دوہزار تین افراد کے ٹسٹ کئے گئے۔8ہزار 283افراد مثبت پائے گئے۔ جن میں سے 8207صحت مند ہوگئے۔ 76کی موت واقع ہوگئی۔ اب ہم لاک ڈاؤن کے دوران دیکھتے ہیں کہ 27اپریل 2021تا25مئی 2021کے دوران 65ہزار 788افراد کی جانچ کی گئی۔ 743افراد مثبت پائے گئے۔ جن میں سے 5ہزار979افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھر پہنچے۔ جبکہ 102افراد کی موت واقع ہوگئی۔ لاک ڈاؤن کے قریب ایک ماہ کے دوران 26زائد افراد فوت ہوگئے۔ ایسی حالت میں حکومت کیاکہناچاہے گی؟عوام سوال کررہی ہے۔ حکومت کو جواب دینا ہوگا۔ عوام کوبھی چاہیے کہ وہ حکومت کے اس طرح کے نظام کو سمجھیں۔مذکورہ تفصیل دیکھ کر پتہ چل جاتاہے کہ حکومت اپناکام کس طرح انجام دے رہی ہے۔ اروندکمارارلی نے کرناٹک کی ریاستی حکومت پر الزام لگایاکہ یہ حکومت لوگوں کی جان کی پروا نہیں کررہی ہے۔ آنے والے دنوں میں، عوام اس حکومت کو جواب دیں گے۔ جب
آپ اس طرح کے نظام کا مشاہدہ کرتے ہیں توفطری طورپر آپ کو حکومت کے کام کاج سے بیزاری محسوس ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!