جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے مند ر، مٹھ اور کھلے میدانوں میں دعوتِ افطار کے ذریعہ بھائی چارے کاپیغام

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے پہلاتاچوتھے روزہ کے درمیان مندر، مٹھ اور کھلے میدانوں میں دعوت ِ افطارخاص وعام کے ذریعہ بھائی چارے کاپیغام عام کیاگیا۔خصوصاً دیہاتوں میں نارائن پور، کٹہ اور تل بوغ کے مندر، مٹھ میں ہندومسلم بھائیوں نے مل جل کر طعام کیا۔ اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔ اورکہاکہ اس طرح کی نشستوں سے ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں۔ ان پروگراموں کے انعقاد میں جناب زبیر بیگ،جناب عبدالقادر، جناب انور صاحب، برادر تفہیم الدین، برادر شیر علی اور بسواکلیان کے دیگر نوجوان شامل رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!