عام انتخابات کے پیش نظر،کانگریسی لیڈر محمد رئیس الدّین کے پی پی سی کا بیان

0
Post Ad

بسواکلیان: (نامہ نگار)عام انتخابات کو لے کر سیاسی پارٹیوں کی ایک دوسرے پر تنقیدیں جاری ہیں ، عوام بے صبری سے انتخابات اور نتائج کا اعلان کررہے ہیں ۔ کے پی سی سی کے رکن محمد رئیس الدین نے عام انتخابات کے پیش نظر بسواکلیان میں صحافتی بیان جاری کیا،جس میں انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں عوام کانگریس کے ساتھ ہیں۔ بیدر پارلیمان حلقہ سے کانگریس امیدوار ساگر کھنڈرے بھاری اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کرینگے ۔ ریاست میں گارنٹی اسکیمات کو لے کر بی جے پی بھوکھلائی ہوئی ہے، کانگریس نے اپنے وعدے پورے کئے ہیں اور مرکز میں بھی انڈیا اتحاد کامیابی حاصل کرتا ہے تو پانچ گیارنٹی لاگو کی جائینگی جن سے ملک بھر کی عوام کو فایدہ ہوگا ۔ پچھلے انتخابات سے قبل بی جے پی نے جو وعدے کئے تھے ابھی تک پورے نہیں کرپائ یے۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار بھگونت کھوبا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیدر ضلع کی عوام دیکھ رہی ہیکہ دس سالوں سے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر نے ضلع کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے بیدر پارلیمانی، کانگریس امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!