ملت اسلامیہ آپس میں اتحاد کا ماحول بنائیں اور دین اسلام کے لئے خدمات کریں جامع مسجد بسوا کلیان میں محمد یوسف الدّین صاحب کا نمازِ جمعہ سے قبل خطاب

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار )مُلک میں ہم سب ملّت اِسلامیہ کو دین کی خدمت کے کام کرنا ہوگا کیونکہ ہم کو کنتم خیر اُمت کا فریضہ انجام دینا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے انسانوں تک دعوت اسلامی کے پیغام کو اپنے اخلاق و کردار, اور عمل صالح کے ذریعے پہنچانا ہے جس طریقے سے انبیاء علیہم السلام اور سلف صالحین نے پہنچایا ہے ۔محمد یوسف الدّین صاحب نے جامع مسجد بسوا کلیان میں جمعہ کی نماز سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا… انہوں نے حالات و واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ملت اسلامیہ کا ہر فرد اسلامی تعلیمات سے واقف ہوں اور عمل صالح کرتے ہوئے دعوت کا کام کریں۔انہونے کہاکہ انتخابات میں اپنا ووٹ حق رائے دہی استعمال کریں اور کوشش بھی کریں کہ صد فی صد ووٹنگ ہوں ہر فرد جس کی عمر 18سال سے زیادہ ہوں ووٹ ڈالیں, اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اخلاق کا مظاہرہ بھی کریں۔اور آخرت کی فکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور عبادات، دعائیں اور اذکار اللہ میں اپنا وقت بھی لگائیں، انہونے مزید کہاکہ دھوپ کی شدّت کی گرمی کا احساس کیجیئے اور دوزخ کی آگ کا احساس کرتے ہوئے۔اللہ تعالیٰ سےڈرتے ہوئے زندگی گزاریں خطاب کے آخر میں مُلک میں امن وامان اور بھائی چارے کے فروغ کے لیۓ دعائیں کی گئی جمعہ کی نماز اور عربی خطبہ حافظ میر فرخندہ علی صاحب امام جامع مسجد بسوا کلیان نے پڑھایا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!