ضلع بیدر کراٹا نے وزیر بلد یہ جناب رحیم خان سے اردو ECO اور اردو BRP کے پوسٹ منظور کرنے کا مطالبہ کیا

0
Post Ad

بیدر (محمد یوسف رحیم بیدری ) اساتذہ کرام کی ریاستی سطح کی تنظیم کرنا نکارا یہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ( کراٹا) کے ضلع بیدر کی یونٹ نے وزیر بلدی نظم ونسق اور وزیر حج جناب رحیم خان سے ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاست کرنا تک کے اردو اسکول کی نگرانی اور تعلیمی نتائج کو بہتر طور پر جانچ کرنے کے لئے تعاقہ سطح پر ایک اردو ECO اور اردو BRP کے پوسٹ کو محکمہ تعلیمات عامہ منظور کرائے ۔ اس طریقے سے محکمہ تعلیمات کے کام میں مزید شفافیت آئے گی۔ نتائج بہتر ہوں گے۔ اقلیتی طبقہ کے خوشی کے ماحول میں اضافہ ہوگا۔ اور یہ وزیر موصوف کی دلچسپی کی بدولت ہی ممکن ہو سکے گا۔ وفد نے پرزور طریقے سے مطالبہ کیا کہ جب تک دونوں تعلقہ سطح جائیداد میں منظور نہیں ہو جاتیں تب تک ان جائیدادوں پر اساتذہ کو ڈیپویٹ کر کے کام کو موثر بنایا جائے ۔ کراٹا کے اس وفد میں جناب انصار اللہ بیگ ریاستی نائب صدر اور ضلع صدر، جناب محمد شہاب الدین جنرل سکریڑی محمد بابر حسین نائب صدر محمد اسلم اور محمد الیاس جوائنٹ سکریڑی، کے علاوہ محمد حافظ نجیب الدین، جناب محمدنثار موجود تھے جب کہ کانگریسی قائد جناب محمد شیخ مصیح الدین نے بھر پور ساتھ دیا۔ اس بات کی اطلاع کرانا ضلع بیدر کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!