کلیان کرناٹک اُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے وفدکی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر جناب چن بسونا IPSسے ملاقات

0
Post Ad

بیدر۔ 19/مارچ (راست) کلیان کرناٹک اُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بیدر کے ایک وفد نے آج اتوار کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب چن بسونا ایس ایل IPSسے ان کے دفتر موقوعہ منگل پیٹھ بیدر میں ملاقات کی۔ اور خصوصاً منااکھیلی اور چٹگوپہ میں گٹکھا، تمباکو، پٹرول کی اسمگلنگ اور مائننگ کے حوالے سے بات چیت کی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جنا ب چن بسونا ایس ایل نے بتایاکہ ہم پوری طرح ہر قسم کی غیرقانونی سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ خصوصاً گانجہ، تمباکو، نشیلی اشیاء اور دیگر امور پر ہماری گہری نظر ہے، عوام کوچاہیے کہ وہ محکمہ پولیس کاتعاون کرتی رہے۔صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے ایس پی بید رکو بتایاکہ آپ کی بیدر میں تقرری کے ساتھ ہی جس طرح گانجہ اور دیگر معاملات پولیس کی گرفت میں آرہے ہیں، بیدر اور بسواکلیان میں غیرقانونی اسمگلنگ پرآپ نے پریس کانفرنس کی، اسطرح کی تیزی سے امید بندھتی ہے کہ ضلع بیدر میں ہونے والے تمام غیرقانونی کام پر پوری طرح روک لگے گی۔ محکمہ پولیس کی اس تیزی کو عوام میں پسند کیاجارہاہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی مہیش میگھناور بھی موجودتھے۔ کلیان کرناٹک اُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے جس وفد نے ایس پی بیدر سے ملاقات کی ان میں جناب محمدیوسف رحیم بیدری (صدر)،جناب محمدعمران خان (سکریڑی) جناب عبدالقدیر لشکری(نائب صدر) جناب افسرعلی نعیمی ندوی (خازن)، جناب محمد سراج الحسن،جناب محمدسخاوت علی سخاوت، جناب محمدسلطان (فوٹوگرافر)اور دیگر موجودتھے۔ملاقات کے بعدتاخیر سے آنے والے صحافیوں میں مسٹر آزادکمار اورجناب محمد کلیم الدین روشن شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!