بسواکلیان میں پنچ رتن یاترا کا شاندار استقبال

0
Post Ad

بسواکلیان : (ن) بسواکلیان میں سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی کی صدارت والی پنچ رتن رتھ یاترا کا بسواکلیان کےسنٹھان گاوں سے آغاز ہوا۔ سنٹھان گاوں میں ڈھول باجے ،لمبانیوں کے رقص اور کمار انا کے گانوں کے ساتھ پنچ رتن یاترا مڑ بی سرکل میں داخل ہوئ۔ مڑ بی گاوں کی عوام خاص کر کسانوں نے پر جوش انداز میں یاترا کا بیل گاڑیوں کے ساتھ استقبال کیا۔ اور یاترا میں جڑ گئے۔ ایچ ڈی کمار سوامی اور بنڈپا قاسم پور رکن اسمبلی بیدر جنوب نے مڑبی گاوں کی عوام کوجے ڈی ایس کے پنچ رتن پروگراموں سے واقف کرایا۔ رتھ یاترا مڑبی گاوں سے الیہال پہنچی جہاں پرقائد جنتا دل ایس ایچ ڈی کمار سوامی سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک نےگاوں کے بزرگ افراد اور خواتین سے بات کی ۔ ان کے اقتدار میں آ نے کے بعد وہ دیہاتوں میں شراب پر مکمل پابندی عائد کرایں گے اور بزرگ حضرات کے لئے وظیفہ جاری کرینگے جو ،12 سو روپئے سے 5ہزار روپیے تک کریں گے ۔ الیہال گاوں سے سستاپور گاوں میں دوپہر کے کھانے کے بعد مختلف طبقات کے لوگوں سے ملاقات کی۔ شام 5 بجے پنچ رتن یاترا آٹو نگر میں داخل ہوئی جہاں پر آٹو نگر میں کام کرنے والے میکانک افراد نے کمار سوامی کا استقبال ۔ جے ڈی ایس کے تعلقہ صدر ارشد مہاگوی نے میکانک اور لاری مالکان کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کرایا اور نئے آٹو نگر کے لئے ایک یاداشت حوالے کی۔ بعد اذاں موٹر سیکلوں پر سوار سیکڑوں نوجوانوں نے یاترا کو ایک ریالی کی شکل دیکر کمار سوامی اور پارٹی اعلی عہدیداروں کو آٹو نگر سے تپرانت ، امبیڈکر چوک ، بس اسٹائینڈ، قعلہ بار گاہ حسین ، گاندھی چوک سے یوتے ہوئے جلسہ گاہ پر پہنچے۔ اکّا مہادیوی گراؤنڈ بسوا کلیان کے جنتا دل ایس کے پنچ رتن کی جلسہ گاہ میں بسواکلیان تعلقہ کی کثیر تعداد میں عوام نے ایچ ڈی کمار سوامی کا استقبال کیا۔ قائد جنتا دل ایس شری ایچ ڈی کمار سوامی نے شمع روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا اور قومی ترانے کے بعد دستگیر پٹیل نےسورہ فاتحہ کی تلاوت کی۔سید ارشد علی مہاگوی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ سید یثرب علی قادری ، بنڈپا قاسم پور اور جے ڈی ایس کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم کے تقاریر کے بعد ایچ ڈی کمار سوامی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے انتخابات میں جے ڈی ایس کو اقتدار ملا تو وہ پنچ رتن اسکیموں کو نافذ کریں گے ، ریاست کی عوام کے لئے پر امن زندگی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے اور کسانوں کے فائدے کے لئے نئی اسکیمیں نافذ کی جائیں گی۔ ان کے دور اقتدار میں کسانوں کا قرضہ معاف کیا گیا تھا۔ آخر میں کمار سوامی نے بسواکلیان کی عوام سے اپیل کی کہ ریاست کو خوش حال بنانے کے لئے عوام جے ڈی ایس سے جڑ جائیں۔ بسواکلیان اسمبلی حلقہ کے امیدوار سید یثرب علی قادری ہیں 2023 میں ہونے والے انتخابات میں انہیں کامیاب کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!