ڈاکٹر ممتاز احمد خان کا انتقال ملت کا ناقابلِ تلافی نقصان: موتی سیٹھ

0
Post Ad

گلبرگہ4جون : جناب انوار الحق موتی سیٹھ صدر نشین نور افضل ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ گلبرگہ بانی نوبل اسکول نے صدر نشین الامین ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکتر ممتاز احمد خان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ممتاز احمد خان حقیقتاً بابائے تعلیم تھے، جنہوں نے کرناٹک اور ملک و بیرون ملک مسلمانوں میں فروغ تعلیم کی ایسی بے لوث جدوجہد کی جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ الامین ایجوکیشن سوسائٹی کو عام ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے بڑی تعلیمی تحریک میں تبدیل کرنے والے ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے اپنی ساری زندگی اس کے لئے وقف کردی تھی۔ کسی فلاحی امداد اور تعاون کے بغیر اپنے ذاتی اور سوسائٹی کے وسائل سے ا نھوں نے سینکڑوں تعلیمی ادارے قائم کئے جو کامیابی سے چل رہے ہیں۔ بلاشتہ ان کے ساتھیوں کی خدمات بھی قابلِ فخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!