افسانچہ استفادہ

محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر۔ کرناٹک موبائل:۔ 9141815923

0
Post Ad

 

اچانک سارے ملازمین نے میرے پاس اپنے موبائل جمع کردئے۔پہلے ہی مجھ پرکام کابوجھ تھا۔ ایک اور ذمہ داری؟ میری پیشانی پر بل پڑگئے۔ میں نے کمپیوٹراسکرین سے نظریں ہٹائے بغیر تیوری چڑھاکرماسک کے اندرون سے پوچھا”اپنے اپنے موبائل یہاں کیوں جمع کئے جارہے ہیں؟مان نہ مان میں تیرا مہمان“

ایک نے تملق سے کام لیتے ہوئے کہا”آپ ناراض نہ ہوں، کچھ اور نہ سوچیں بلکہ کچھ بھی نہ سوچیں“ میں نے فوری سوال کیا”پھر کیاسوچاجائے؟“

سانولے رنگ کے ملازم نے مداخلت کرتے ہوئے کہا”دراصل آج ہماراایک مذہبی نوعیت کا اجتماع ہے جو دو گھنٹے تک چلے گا، اور ہم دوگھنٹہ تک یکسوئی اختیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ اجتماع سے یقینی استفادہ کرسکیں۔ اسلئے اپنے اپنے موبائل صرف دوگھنٹوں کے لئے آپ کے پاس جمع کررہے ہیں، براہ کرم تعاون فرمائیں“

میں نے سرکے اشارے سے ان تمام کے موبائل اپنے پاس رکھ لینے کااشارہ کیااورکہا”اپنے مذہبی اجتماع میں سماجی فاصلہ کاخیال رکھیں“ انھوں نے جواباً کہا”جی ضرور،آپ کے حق میں دعا بھی کریں گے“ اور وہ خوشی خوشی آگے بڑھ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!