آئیڈیل پی یو کالج بسواکلیان کے شاندار نتائج

0
Post Ad

بسواکلیان: (محمد نعیم الدین)پی یو بورڈ 2022کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں آئیڈیل پی یو کالج بسواکلیان سائنس میں شاندار نتائج حاصل کئے۔ یہ طلباء NEET Integrated Program کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں آصیفہ تہنیت بنت تاج بابا پی سی ایم بی 97.5%، یاسر عرفات ولد تاج الدین پی سی ایم بی 90.83%،عائشہ صدیقہ بنت اکرام الدین 90.83%، رکشندا کوکب بنت مدار صاحب 87.33%، غفران ولد سمیع الدین 86.83%، اصفیہ بنت خیر المبین 85.83% کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ آصیفہ تہنیت نے Chemistry اور Maths میں 100میں سے 100 نمبرات حاصل کرئے ہیں۔ امسال 38طلباء نے امتحان میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر جناب مجاہد پاشاہ قریشی صدر آئیڈیل گروپ آف انسٹیٹیوشن نے اس شاندار کایابی پر تمام Students اور اولیاء طلباء کو مبارک باد پیش کی اور پرنسپل اور دیگر لکچررس کی محنتوں اور کوششوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور NEET کے لئے اپنی مسلسل جہدوجہد جاری رکھتے ہوئے اور اچھے نتائج حاصل کرنے کی امید ظاہر کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!