بگدل میں برادارن وطن کے لئے مسجد درشن و افطار کا اہتمام،مقررین نے کہا: ہندو مسلم مل جل کررہیں ہم سب ایک آدم ؑ کی اولاد ہیں

0
Post Ad

بگدل: ا س پوری کائنات کا خالق اور مالک اللہ ہے۔ اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا جو سب سے پہلے انسان ہیں۔ پھر اللہ نے ان کی بیوی حضرت حوا کو پیدا کیا۔ اس کے بعد اللہ نے لوگوں کی ہدایت کے لیے نبیوں اور رسولوں کو بھیجا جنہوں نے لوگوں کو اللہ کی طرف دعوت دیتے ہوئے لوگوں کو امن وامان کے ساتھ رہنے کے طریقہ سکھایا۔ان باتوں کا اظہار خیا ل جنا ب ڈاکٹر جبار صاحب(سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر بیدر) نے کہا کہ صدیوں سے ہم اس ملک میں رہتے آرہے ہیں اور پورے امن وامان کے ساتھ رہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ہیں جو ہمارے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں ہمیں پہچاننے کی ضرورت ہے۔ ایسے لوگ ہمارے ملک کی قوت اور طاقت کو ختم کرنے کے درپہ ہیں۔جناب محمد نظام الدین صاحب (سابق امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر)نے مسجد میں تشریف لانے والے غیر مسلم بھائیوں کو وضو نمازاور روزہ کے بارے میں کنڑا زبان میں کہا کہ مسجد درشن کے ذریعے سے ہم چاہتے ہیں کہ مسجد اللہ کا گھر ہے اس میں خالص اللہ کی عبادت کی جاتی ہے کس طرح سے مسلمان اللہ کے سامنے اپنے آپ کو سجدہ زیر ہوتے ہیں اور اپنے خالص عبادت کا تصور پیش کرتے ہیں، اور زمین پر سب سے پاک مقام ہے جہاں پر خالص اللہ کی عبادت کی جاتی ہے جس کے تصور کو واضح کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند بگدل نے اس رمضان کے مہینے میں افطار وہ مسجد درشن کے پروگرام منعقد کئے ہے تاکہ روزے کی اہمیت سے بھی واقف کروا سکے اور مسجد کے مقام و مرتبے سے بھی تمام بندگان خدا کو واقف کروا ئے کے ہم اللہ کی اطاعت فرمانبرداری میں اپنے آپ کوسپرد کردیں۔محمد اقبال غازی صاحب (ناظم ضلع جماعت اسلامی بیدر)نے استقبالیہ کلمات پیش کیے،۔اسٹیج پر مہمانان جناب ڈاکٹر جبار صاحب(سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر بیدر)جناب محمد نظام الدین صاحب (سابق امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر) محمد عمران غازی حسین (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بگدل)شری مٹھو سنگھ (صدر گرام پنچایت بگدل)شری نگمپا مننور (پی ایس آئی بگدل) محمد ضمیر الدین (نائب صدر گرام پنچایت بگدل) امروت راہ پٹیل، محمد بشیر سوداگر، کے علاوہ دیگر گرام پنچایت کے ممبران مساجد کمیٹی کے ذمہ داران، معززین شہر یان اور جماعت کے ارکان و کارکنان ایس آئی او کے ممبران، اسکے علاہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!