یوم ماں (14/مئی 2023؁ء) کے موقع پر

0
Post Ad

پیاری ماں کی خدمت میں بصداحترام
از: انجینئر محمد یوسفؔ شیخ

ماں نے دعائیں دیں تو مرے دن بدل گئے
بچپن ہی تھا مرا کہ مرے پر نکل گئے

ہمت ملی جو ماں سے تو پرواز کی بلند
پھر بادلوں کو چیرکے آگے نکل گئے

کیں خدمتیں جو ماں کی تو محسوس یہ ہوا
اعمال میرے سارے عبادت میں ڈھل گئے

ایماں جو سوئے ہم ترے آنچل کے سائے میں
یہ دیکھ کر فرشتوں کے ارماں مچل گئے

دنیا سے جوجنے کا نیا حوصلہ ملا
دامن میں ماں کے جب مرے آنسو پگھل گئے

سر کو جھکائے بیٹھے تھے کب سے پدر کے پاس
ماں سے ملیں نگاہیں تو بچے اچھل گئے

دشوار ساری راہیں تھیں یوسف ؔکے واسطے
وہ ماں کی تھی دعا جو گرے پھرسنبھل گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!