مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ہمناآباد میں دھرنا

0
Post Ad

ہمناآباد۔ 27/جون (جاوید احمد) آج پیر کو ہمناآباد کے امبیڈکر سرکل پر رکن اسمبلی راج شیکھرپاٹل کی زیرنگرانی ایک دھرنا منظم کیاگیا جو مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف تھا۔احتجاج پر بیٹھے کانگریسی قائدین اور کارکنان نے اگنی پتھ اسکیم کے تحت چارسالہ ملازمت اور بغیرپنشن کے کام کرنے کو انسانیت اور نوجوانوں کی زندگی سے کھلواڑ قرار دیا۔اس احتجاج میں چندرشیکھرپاٹل ایم ایل سی، بھیم راؤ پاٹل ایم ایل سی، ابھیشیک پاٹل چیرمیں TAPCMS، صدربلاک کانگریس افسر میاں، یوتھ کانگریس لیڈر سید ظفراسلم، نیازیاسر، سید رفیع، صابرشاہ کے علاوہ اومیش جمگی وغیرہ موجودتھے۔ ہمناآباد میں کیاگیا یہ دھرنا ریاست گیر احتجاج کاحصہ تھا۔ احتجاجی کانگریس پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے مختلف نعرے لگاتے دیکھے گئے۔ اس بات کی اطلاع جناب جاوید احمد نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!