کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا نے کورونا لاک ڈاؤن میں 14 جون تک توسیع کا کیا اعلان

0
Post Ad

بنگلورو، 3؍جون : کورونا  معاملات پر قابو پانے کے لئے  حکومت کرناٹک نے لاک ڈاون میں مزید سات دنوں کا اضافہ کرتے ہوئے  لاک ڈاون کو   14 جون تک  بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کو  بنگلور میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ یڈی یورپا نے کہا کہ کورونا وائرس پر مکمل  طور پر قابو پایا نہیں جاسکا ہے جس کے لئے   لاک ڈاون میں توسیع کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا  کے معاملات ویسے تو کم ہوگئے ہیں لیکن وائرس کا پھیلاو  برابر جاری ہے ، یڈی یورپا نے کہا کہ اگر چہ انفیکشن کم ہوا ہے ، لیکن  بیماری کا پھیلاؤ اب بھی جاری ہے۔ البتہ انہوں نے  اُمید ظاہر کی   کہ ایک ہفتہ کے بعد صورتحال بہتر ہوگی۔

یڈی یورپا نے بتایا کہ ریاست کی کووڈ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے  ماہرین کی تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت نے  لاک ڈاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یڈی یورپا نے یہ بھی کہا کہ  لاک ڈاون  کے  قوانین میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں  ہوگی ، صرف  7 جون  کو ختم ہونے والے لاک ڈاون کو 14 جون صبح چھ بجے تک کےلئے  بڑھایا گیا ہے۔

یڈی یورپا نے بتایا کہ 14 جون کے بعد حکومت لاک ڈاون میں  چھوٹ دے گی۔ مزید کہا کہ اگر  کورونا پوزیٹیو  کی شرح کم ہوکر 5 فیصد تک پہنچتی ہے اور عوام بھی لاک ڈاون میں تعاون کرتے ہیں  تو حکومت لاک ڈاون کو مکمل طور پر ہٹاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!