ریاست کرناٹک میں پی یو سی سال دوم کے امتحانات منسوخ

0
Post Ad

بنگلورو، :4جون : ریاستی ابتدائی اور ثانوی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کرناٹک میں کووڈ۔19 مہلک وباء کی وجہ سے طلباء کی حفاظت اور خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی یو سی سال دوم کے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔

تمام پی یو سی سال دوم کے طلباء کو اگلے سال کسی درجہ کے ساتھ ترقی دی جائے گی جس کیلئے طلباء کی درجہ بندی کا اندازہ گذشتہ سال ضلعی سطح پر متعلقہ کالجوں میں ہونے والے پہلے پی یو سی امتحانات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پی یو سی سال دوم کے امتحانات منعقد کرنے کی حکومت نے بہت کوششیں کیں مگر ریاست کے حالات کووڈ اور بلیک فنگس کو لے کر ٹھیک نہیں ہےَ۔ امسال ریاست میں پی یو سی سال دوم میں 7 لاکھ سے زائد طلبا امتحان لکھنے والے تھے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ریاست میں ایس ایس ایل سی (جماعت دہم ) کے تمام طلباء کو بھی ترقی دی جائے گی اس سال کسی بھی طلب علم کو ناکام نہیں کیا جائے گا۔ مگر آگے حصول تعلیم کیلئے طلباء کو گریڈ دینے جولائی کے دوسرے ہفتے میں ٹیسٹ ہوگا۔ امتحانات 2 پیپرز میں ہوں گے ، پہلا پیپر کور سبجیکٹس (ریاضی، سائنس، سوشل سائنس) پر مشتمل ہے اور دوسرا پیپر زبانوں پر مشتمل ہے (پہلی، دوسری اور تیسری زبان ) دونوں پیپرز معروضی نوعیت کے ہوں گے۔ صحیح جواب کے انتخاب کے 4 اختیارات، ہر مضامین میں 40 کثیر انتخاب کے سوالات (ہر سوالی پیپر کے 120 سوالات) پر مشتمل ہیں جولائی کے آخری ہفتے یا اگست کے پہلے ہفتے میں نتائج کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!