جناب منور پاشاہ صاحب ایک شفیق مربی

خالد پرواز گلبرگہ

0

آج صبح 2جون 2021 کو جناب منور پاشاہ صاحب کی رحلت کی خبر سنی، عصاب پر ایک بجلی سی گری، انکھوں سے خود بخود انسو بہنا شروع ہوۓ، آپ کا مسکرا تا ہوا چہرہ آنکھوں کے سامنے تھا۔ ان سے کوئی خاندانی تعلق تو نہیں تھا اور نہ کوئی علاقائی عصبیت، کہاں گلبرگہ اور کہاں میسور، لیکن یہ تحریکی تعلق ہی تھا کہ کتنے اپنے رشتہ دار گزر نے کا احساس اتنا نہ ہوا جتنا آپ کے گزرنے کا

آپ سے پہلی ملاقات خلداباد میں اساتذہ کے ایک تربیتی پروگرام میں ہوئی۔ آپ کو دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ عمر کے اس پڑاؤ میں نوجوانوں کی سی چستی اور پھرتی تھی، سارے پروگرام میں انہماک اور دلچسپی قابل دید تھی۔

آپ کے شخصیت کے کئی پہلو ہیں ان میں ہمیشہ مسکراتا چہرہ، گفتگو میں امید اور توقع کی روشنی، ملاقاتوں میں گرمجوشی اور اپنائیت کی خوشبو بسی ہوتی تھی۔
آپ کتنے بھی مصروف ہوں ملتے ہی گلے لگانے اور حال دریافت کرنے میں پہل کرتے تھے۔
نوجوانوں سے خصوصی تعلق، ان کی حوصلہ افزائی اور ان سے بےتکلیف گفتگو ان کے درمیان جنریشن گیاپ کو صفر کردیتا تھا

آپ کی مقصد کے لئے یکسوئی، تڑپ اور رفقاء سے بہترین تعلق ہمارے لئے نمونہ ہے۔
آپ کا ہمارے درمیان سے ہمیشہ کے لئے چلے جانے کا یقین تو ابھی نہیں ہو رہا ہے۔ لیکن یہ حقیقت ہے آپ اپنے بے شمار نیک عمال کے ساتھ رب کے حضور پیش ہو چکے ہیں۔ اللہ آپ کے خدمات کو قبول فرمائے۔ اور تحریک کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!