کرناٹک میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا

0
Post Ad

بنگلورو، 5؍ جون (ایس او نیوز) امسال تعلیمی سال برائے 22-2021 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ ریاستی حکومت نے نئی ہدایات کے ساتھ تعلیمی سال کے کیلنڈر کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے یہ اعلان کیا تھا کہ تعلمی سال کا آغاز 15 ؍جون سے ہوگا۔ 14؍ جون تک ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اس لئے نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم جولائی سے کرنے کا ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے۔ ریاست میں تمام سرکاری ، امدادی اور غیر امدادی اسکولوں کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

یہاں جاری تازہ شیڈول کے تحت تمام جماعتوں کے لئے پہلا مرحلہ یکم جولائی تا 15 ؍ اگست پر مشتمل ہوگا۔ دوسرا مرحلہ 21 ؍ اگست تا 30 ؍ اپریل 2022 ہوگا۔ 10؍ اکتوبر تا 20؍ اکتوبر 2022 گرمیوں کی چھٹیاں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!