آج ہفتہ کوآئیٹا کرناٹکا کی مہم ” معمار جہاں تو ہے” کا اختتامی اجلاس

0
Post Ad

بیدر۔16جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری)آئیٹا کرناٹکا 10تا 17جولائی آن لائن مہم ”معلم- معمار جہاں تو ہے” کے عنوان سے ایک ریاستی مہم منا رہی ہے جس کا اختتامی اجلاس آج 17 جولائی، بروزہفتہ شام 8 بجے منعقد ہوگا جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر جناب تنویر سیٹھ سابق وزیر تعلیم حکومت کرناٹکا، جناب عبدالاحد IPS،ایس پی انٹی کرپشن بیورو بنگلور اور جناب شمبو لنگا گوڈا پاٹل صدر کرناٹکا اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اسوسیشن شرکت کریں گے۔اس اجلاس کی صدارت جناب مجتبی فاروق چیئرمین مرکزی تعلیمی بورڈ دہلی کی رہے گی۔آپ سے التماس ہے کہ اس پروگرام سے استفادہ فرمائیں۔یہ پروگرام آئیٹا کرناٹکا کے یو ٹیوب چیانل پر بھی لائیو دیکھا جاسکتا ہے۔اس بات کی اطلاع جناب خالد پرواز کنوینر مہم نے ایک پریس نوٹ میں دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!